دہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو موثر بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
سٹی42: بلوچستان کے وزیراعلیٰ نےدہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ لیویز اور پولیس کی حدود سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے۔دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا۔
بلوچستان کے علاقہ ژوب میں سڑک پر نہتے مظلوم مسافروں کو چن چن کر قتل کئے جانے کے ایک اور واقعہ کے بعد بلوچستان کی انتظامیہ کا ایک اور "اعلیٰ سطحی اجلاس" ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
اس اجلاس میں اور گزشتہ اجلاسوں میں یہ فرق بہرحال ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے واقعات کو لیویز اور پولیس پر چھوڑنے کی بجائے زیادہ مؤثر اور برق رفتار جواب دینے کی ہدایات دیں۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سرہ ڈکئی واقعہ پر آئی جی پولیس بلوچستان نے واقعہ کی رسمی رپورٹ پیش کی۔
وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا اور کہا، معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
شکر گڑھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، زمینی رابطہ منقطع
دہشت گردوں کا تعاقب آخری حد تک کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا، امن دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، بلوچستان میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اجلاس میں سرہ ڈکئی کے شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
قلات‘ مستونگ اور لورالائی میںفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈ یسک ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔شاہد رند کے مطابق لورالائی کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی ہے، مسافروں کی بحفاظت
واپسی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں ۔دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ پر محکمہ زراعت کے دفتر کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔