کرنٹ لگنے و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 7افراد زندگی کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پرتشدد، حادثاتی اور ُراسرار واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں فائرنگ، ٹریفک حادثہ، عمارت سے گرنے، بجلی کے کرنٹ، اور ٹرین کی زد میں آنے جیسے سانحات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک پر ایک 55 سالہ نامعلوم شخص صبح 6:05 بجے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور ریلوے حکام متوفی کی شناخت کے لیے نادرا، فنگر پرنٹس اور گمشدگی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماڑی پور کے ساحلی علاقے میں واقعہ بسم اللہ ہوٹل میں 16 سالہ شہزاد ولد بہادر حسین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی ہوٹل میں مبینہ طور پر ملازم یا جزوقتی کام کرنے والا تھا۔ پولیس نے ہوٹل کے برقی نظام کی خامیوں کو ممکنہ وجہ قرار دیتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ ان تمام واقعات نے شہر میں امن و تحفظ، شہری غفلت، اور بنیادی حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہر واقعے میں سائنسی بنیادوں پر شفاف تفتیش جاری ہے اور مجرمانہ پہلوؤں کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا رہا۔ بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5-E میں سماما شاپنگ مال کے قریب واقعہ رہائشی مکان سے 35 سالہ حمزہ ولد ضمیر احمد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جسے سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا۔ ابتدائی شواہد سے اشارہ ملتا ہے کہ واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ جائے وقوع سے موبائل فون، گولیوں کے خول اور دیگر شواہد قبضے میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ مقتول کی کال ڈیٹا اور سوشل روابط کی تفتیش جاری ہے۔ ادھر درخشاں تھانے کی حدود میں واقعہ ڈیفنس فیز فائیو بدر کمرشل کے قریب ایک عمارت کی تیسری منزل سے ندا زوجہ ذوالفقار گر کر جاں بحق ہو گئیں۔ متوفیہ پانچ بچوں کی ماں تھیں۔ ان کے شوہر کے مطابق وہ ذہنی دبائو کا شکار تھیں، تاہم پولیس نے واقعے کو خودکشی اور ممکنہ گھریلو مجرمانہ پہلو دونوں زاویوں سے تفتیش کے دائرے میں رکھا ہے۔ عینی شاہدین اور اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ منگھوپیر کے علاقے نیو ناظم آباد میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران 25 سالہ مزدور ساون ولد امیر بخت ساتویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ متوفی کا تعلق ضلع مظفرگڑھ، جنوبی پنجاب سے تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، عمارت پر کسی قسم کے حفاظتی بیلٹ، جال یا ہیلمٹ کا انتظام نہیں تھا۔ پولیس نے تعمیری کمپنی کے خلاف غفلت اور حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری جانب ملیر سٹی تھانے کے قریب ٹریفک حادثے میں 50 سالہ ایڈووکیٹ محمد ندیم اس وقت جاں بحق ہو گئے جب ایک تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ واقعے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ محض حادثہ نہیں بلکہ ممکنہ ٹارگٹ کلنگ ہو سکتی ہے، کیونکہ متوفی حالیہ دنوں میں اہم مقدمات کی پیروی کر رہے تھے اور انہیں دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔قائداعظم پارک اسٹیل ٹاؤن کے قریب مین چورنگی پر 67 سالہ شفع محمد ولد غلام محمد معمول کے مطابق چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم گاڑی تیزی سے آئی اور انہیں ٹکر مار کر فرار ہو گئی۔ حادثے کے فوری بعد ایدھی ایمبولینس کی مدد سے متوفی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت کی کوشش شروع کر دی ہے۔شفع محمد کے اہل خانہ کے مطابق، وہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھے اور اپنی فیملی کے ہمراہ اسٹیل ٹاؤن ہی کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ ان کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ شفع محمد کا کسی سے کوئی تنازعہ یا دشمنی نہیں تھی۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہو پولیس نے کے مطابق کے قریب ہو گیا
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔