انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں عدم پیشی پر اِن کے ضامن کی جائیداد بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔

علیمہ خان 5 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی سماعت پر کارروائی کے لیے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے عدالت نے پہلے ہی ضبط کیے ہوئے ہیں۔

دورانِ سماعت نادرا اور اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹس عدالت جمع کروائیں۔

عدالت میں نادرا کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ امیگریشن نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر رکھا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینکوں کو سرکلر جاری کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمہ درج ہے، مقدمے میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔

مقدمے میں علیمہ خان پر کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اُکسانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کرنے کا الزام ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علیمہ خان کے

پڑھیں:

انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر علیمہ خانم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خانم کی عدم پیشی کے بعد کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا حکام نے عدالت کو پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے یہ حکم جاری کیا تھا تاکہ قانونی کارروائی میں تعاون یقینی بنایا جا سکے۔
عدالت نے علیمہ خانم کو 30 اکتوبر کو پیش کرنے اور پانچ گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ علیمہ خانم کے خلاف چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور عدالت ان کی گرفتاری کے بعد پیشی کا فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • علیمہ خان کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک، عدالت نے فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا
  • علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے
  • احتجاج کیس، علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک، آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت:علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک
  • علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا
  • انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر علیمہ خانم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک
  • راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا