Islam Times:
2026-07-24@01:40:35 GMT

علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر احکامات جاری کیے تھے، نادرا حکام نے پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کروا دی۔ اے ٹی سی جج نے علیمہ خان کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر احکامات جاری کیے تھے، نادرا حکام نے پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کروا دی۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ کل 30 اکتوبر گواہان کے بیان ریکارڈ ہونگے 5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کرینگے۔ علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے، ان کے 6 مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک کرنے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل