چمن میں ریلوے کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251030-08-18
کوئٹہ (آن لائن) چمن میں ریلوے کی قیمتی اراضی پر قابض عناصر کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کرالی گئی۔ یہ کارروائی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ عمران حیات کی نگرانی میں کیے گئے آپریشن کے دوران 91 ملین روپے مالیت کی 2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریلوے کی
پڑھیں:
بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی اور ریکوری بڑھانے میں ناکام ,نیپرا نے کروڑوں روپے جرمانہ عاید کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-08-25
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانے میں ناکام ہوگئیں جس پر نیپرا نے گیپکو، کیسکو اور فیسکوپر 10 کروڑ روپے جرمانہ عاید کردیا۔ نیپرا نے تینوں کمپنیوں کے خلاف فیصلے جاری کردیے، نقصانات میں کمی لانے اور ریکوری بڑھانے میں ناکامی پرگوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ الیکٹرک پولز کی ارتھنگ نہ کرنے پر گیپکو پر ستمبر 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عاید کرنے کا فیصلہ کیا، نقصانات میں اضافے پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ نیپرا نے کیسکو کو 15 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا، نقصانات میں اضافے اور ریکوری کم ہونے پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 1 کروڑ روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ نیپرا نے کہا کہ مالی سال 2023-24 میں کیسکو کے نقصانات میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا نقصانات بڑھنے سے قومی خزانے کو 15 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اس عرصے میں گیپکو کے نقصانات2.61 فیصد بڑھے، نقصانات میں اضافے سے خزانے پر 1 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا۔ جبکہ فیسکو کے نقصانات میں 0.88 فیصد اضافہ ہوا، نقصانات بڑھنے سے خزانے پر4 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، نیپرا نے کیسکو، گیپکو اور فیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ تینوں کمپنیاں سماعت کے دوران نیپرا اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں۔