data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کی ایک معروف سی بی ایم یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ انچارج نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی انچارج کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں سی بی ایم پرائیوٹ یونیورسٹی میں جمعہ 24 اکتوبر کویونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ انچارج جلال نے مبینہ طور پر ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ واقعہ کے وقت طالبہ انتظامی دفتر میں موجود تھی جب جلال نے دروازہ بند کرکے کمرے کی کنڈی لگا لی، تاہم طالبہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیخ و پکار شروع کر دی، جس سے عمارت کے باہر طلبہ اور طالبات جمع ہو گئے۔ شور سن کر ملزم جلال نے گھبرا کر دروازہ کھول دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کی خبر جب متاثرہ طالبہ کے اہلِ خانہ کو ملی تو وہ غم و غصے کے عالم میں یونیورسٹی پہنچے اور انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تاہم حیران کن طور پریونیورسٹی انتظامیہ نے انصاف کے بجائے متاثرہ طالبہ کو ہی معطل کر دیا، یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہ ‘‘طالبہ کے بھائی نے بدتمیزی کی ہے۔ ادھریونیورسٹی کے طلبہ، والدین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے انتظامیہ کے اس رویّے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔انسانی حقوق تنظیم کے نائب صدر قاسم جمال اورسینئر نائب صدر سید صبغت اللہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہ محض ایک فرد کی بدکرداری نہیں بلکہ ادارے کی تربیتی اور انتظامی ناکامی کا مظہر ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: طالبہ کو

پڑھیں:

ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کارروائی، جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کرانے والے 2 ملزم گرفتار 

ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر میڈیکل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں محمد احمد اور ابتہہ رانا شامل ہیں، ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کسی بھی جماعت پر پابندی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے،بیرسٹر عمیر نیازی
  • یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کا صیہونی ریاست سے تجارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ
  • پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معطل کردیا،  آئندہ سیزن میں شرکت خطرے میں، سبب کیا بنا؟
  • وزیراعلیٰ سندھ نے کاشت کاروں کیلیے بڑے پیکیج کا اعلان کردیا
  • مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کا غیر قانونی بل اسرائیلی پارلیمنٹ میں منظور
  • کراچی: کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک
  • لاؤڈاسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  • آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی
  • ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کارروائی، جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کرانے والے 2 ملزم گرفتار