Jasarat News:
2025-10-25@00:09:04 GMT

کارساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشا کے گواہان کے وارنٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالتی حکم کے باوجود استغاثہ کے گواہان غیر حاضر تھے۔ عدالت نے گواہوں کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ ملزمہ نتاشا اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سخت اقدام

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے محمد شہباز قیصر کی ایرا کے این ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد ایرا ملازمین کی سروس کا معاملے سے متعلق درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ طلبی نوٹس کے باوجود ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے عدالت پیش نہیں ہورہے، ڈی آئی جی پولیس وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں یا ذاتی طور پر پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کا مطلب جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے مترادف ہے، عدالت کے پاس قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا، عدالت ڈائریکٹر ایڈمن ایرا و این ڈی ایم اے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرائیں، وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ڈی آئی جی پولیس ذاتی طور پر عدالت پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔ کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کیلئے مقرر کی جاتی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک ،بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم            
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سخت اقدام
  • علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار، شناختی کارڈ، پاسپورٹ ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
  • عمرایوب، زرتاج گل اور زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج کیس، علیمہ کے چوتھی مرتبہ وارنٹ جاری، مچلکے، گاڑیوں کے ضمانتی بانڈ ضبط
  • لاہور ہائیکورٹ: لاپتہ فوزیہ بی بی کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت
  • علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری 
  • علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہوں کے بیان چیلنج کردیے