علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک ،بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-29
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک اور تمام بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں، عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو علیمہ خان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے، عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت پیر 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنے کا حکم علیمہ خان عدالت نے
پڑھیں:
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمندکراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
ویب ڈیسک: نادرا نے کراچی میں میگاسینٹرقائم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے ساتھ گلبرگ ٹاؤن میں میگا سنٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔
ترجمان نادراکے مطابق نادرا میگا سنٹر ہفتے میں چھ دن اور 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا،سنٹر میں پاسپورٹ، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس سمیت مختلف سہولیات کے لیے الگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گےجبکہ بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
نادراترجمان کے مطابق سنٹرل ڈسٹرکٹ کا نادرا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں قائم کیا جائے گا.
سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
اس منصوبے سے عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد کے رہائشی براہِ راست فائدہ اٹھا سکیں گے۔
میگا سینٹر میں مرکزی ایئر کنڈیشننگ سسٹم اور یہاں آنے والے شہریوں کے لئے کشادہ انتظار گاہ جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔