2025-12-10@07:03:50 GMT
تلاش کی گنتی: 24247
«کے مطابق ملزم یاسر»:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف کرسچن‘‘ کے بجائے ’’شہری‘‘ لکھا جائے، سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان اور سہولیات دی جائیں۔فیصلے میں عدالت نے سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا اور ملک بھر میں جامع حفاظتی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کیں، فیصلے میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ میں تفصیلی عمل...
سردیوں میں موسم بدلتے ہی سب سے عام شکایت گلے کی خراش ہوتی ہے۔ کبھی لگتا ہے کہ حلق میں راکھ سی جمی ہے، کبھی نگلنے میں تکلیف، اور کبھی کھانسی کے دورے۔ اگرچہ یہ عام مسئلہ ہے، لیکن گھریلو طریقوں سے اسے بہت حد تک بہتر کیا جاسکتا ہے۔ یہاں چند ایسے آسان اور آزمودہ ٹوٹکے دیئے جارہے ہیں، جو برسوں سے گھروں میں استعمال ہو رہے ہیں اور ڈاکٹر بھی انہیں مفید سمجھتے ہیں۔ 1۔ نیم گرم پانی سے نمک کے غرارے سردی کے موسم میں اور خاص طور پر گلے کی خراش میں نیم گرمی پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنا بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ نمک بیکٹیریا کو کم کرتا ہے اور گلے...
نیویارک (نیوز ڈیسک)نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی تاریخی Gracie Mansion منتقل ہونگے۔تاریخی مکان1799میں تعمیر، دوسری عالمی جنگ کے بعد سے زیادہ تر میئرز کی رہائش گاہ رہا ہے۔ ماضی میں عجیب واقعات کی افواہیں بھی سامنے آئیں،جیسے دروازے خود بخود کھلنا اور پراسرارآوازیں۔ بی بی سی کے مطابق نیو یارک کے منتخب میئر ظہران ممدانی اپنی رہائش کے لیے تاریخی Gracie Mansion منتقل ہوں گے، جہاں ان کے پیش رو میئرز نے رہائش اختیار کی ہے۔ ممدانی نے یہ فیصلہ اپنی فیملی کی حفاظت اور اس لیے کیا کہ وہ اپنے کرایہ منجمد کرنے کے ایجنڈے پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں، جو ان کے انتخابی منشور کا مرکزی نکتہ رہا۔
جنوبی کوریا اور جاپان نے روس اور چین کے فوجی طیاروں کی مشترکہ فضائی گشت کے بعد اپنے لڑاکا طیارے اسکرمبل کیے۔ جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 10 بجے (01:00 GMT) روس کے 7 اور چین کے 2 طیارے جنوبی کوریا کے فضائی دفاعی شناختی زون (KADIZ) میں داخل ہوئے۔ ان طیاروں میں بمبار اور لڑاکا طیارے شامل تھے۔ 9日(火)の午前から夕方にかけて、ロシアの核兵器搭載可能な爆撃機Tu-95×2機が日本海→対馬海峡を飛行し、中国の長射程ミサイルを搭載可能な爆撃機H-6×2機と東シナ海において合流したあと、沖縄本島・宮古島間→太平洋の四国沖まで我が国周辺を共同飛行しました。… pic.twitter.com/6RcWJbM99b — 小泉進次郎 (@shinjirokoiz) December 9, 2025 اگرچہ یہ علاقہ سرکاری فضائی حدود نہیں ہے، لیکن یہاں طیاروں سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ جنوبی کوریا نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر فوری طور پر لڑاکا طیارے تعینات کیے۔ روس و چین کے طیارے تقریباً ایک...
بھارت کے سابق اسپنر ہرڀجن سنگھ نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی 2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ ہونے چاہییں۔ ان کے مطابق اگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار اسٹارز کو نظرانداز کیا گیا تو بڑے میچز میں یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے پُوما چھوڑ کر ایجیلیٹاس اسپورٹس سے شراکت کرلی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سیریز کے بعد ہرڀجن نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ’’جوان کھلاڑیوں کی تلاش میں تجربہ نہیں کھونا چاہیے۔ ہرڀجن کا کہنا تھا کہ روہت اور ویرات سے بہتر کھلاڑی موجود نہیں۔ ٹیم کو ان کے...
تل ابیب: عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، تاہم اب اسے آج سے کھولا جا رہا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے...
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کروا دیا۔ذرائع کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کی زد میں سینیٹر مشتاق بھی آگئے جو عمران خان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وہاں موجود تھے۔اطلاعات کے مطابق کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کے بعد متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی، جس کے باعث انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا...
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مارجن، گاڑیوں کی درآمد اور پاور سیکٹر سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کا نیا طریقہ کار منظور کیا گیا جس کے تحت صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیمیں برقرار رہیں گی جبکہ درآمدی گاڑیوں کے لیے لازمی وقفہ دو سے بڑھا کر تین سال مقرر کر دیا گیا ہے، کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ بیرونِ ملک سے لائی جانے والی گاڑیاں ایک سال تک کسی کو منتقل نہیں کی جا سکتیں اور ان پر کمرشل سیفٹی اسٹینڈرڈز اور ماحولیاتی ضوابط کا اطلاق لازمی ہوگا۔...
راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکن فضل امین نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے دھرنے کے دوران پارٹی قیادت پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف دیا گیا ہے، کارکنان نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔ نوشہرہ سے آئے فضل امین نے کہا کہ سب کہتے ہیں خان تیرے جانثار لیکن وہ جانثار کہاں ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعوے کرتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا کہ یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، جس پر کارکن نے...
پشاور: خیبر پختونخوامیں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزدکیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 181، پشاور میں 163، ڈی آئی خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ سی...
اسلام آباد: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور حکومت پاکستان انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ اسلام مذہبی و سماجی مساوات، انسانی وقار اور احترامِ انسانیت پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ہم آہنگی، وقار اور...
پنجاب حکومت کے عظیم الشان ’تاریخی لاہور بحالی پروگرام‘ کے تحت شہر کے قلب میں واقع 350 سال پرانا شاہکار مغلیہ فن تعمیر نیلا گنبد اپنی اصل خوبصورتی اور شان و شوکت واپس لایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا نوازشریف سیاسی سرگرمیاں چھوڑ کر لاہور کا تاریخی ورثہ بحال کروائیں گے؟ یہ اپنے نیلے رنگ کے شاندار ٹائلز کی وجہ سے نیلا گنبد کہلاتا ہے اور سنہ 1673-74 میں مغل دور کے مشہور روحانی بزرگ حضرت عبدالرزاق مکی رحمۃ اللہ علیہ کے مقبرے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ دہائیوں تک اس تاریخی یادگار کے چاروں طرف دکانیں، ہوٹل اور مکانات بن جانے کی وجہ سے یہ عظیم الشان عمارت تقریباً نظر سے اوجھل ہو گئی تھی۔ یہاں...
فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں فضا انتہائی مضر صحت، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے لاہور 327 ائرانڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود تھا۔کراچی 282 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور 348 اے کیوآئی کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر ہے۔گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی 341 اور شیخوپورہ میں 278 ریکارڈ کی گئی ہے۔شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کی گئی ہے۔
جماعت اسلامی ویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ادارہ نورحق کراچی میں اجتما ع عام کی ذمے داریاں ادا کرنے والی کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی سے ملاقات کرنا ہی نہیں چاہتے پی ٹی آئی والوں کی خواہش ہے کہ جیل کے باہر سیاسی شعبدہ بازی کی جائے۔ پی ٹی آئی حالات کو اس طرف لے جا رہی ہے کہ اسے سیاسی شہید بننے کا موقع ملے ملاقات کیلئے قانون میں دیئے گئے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے، سیاسی لوگوں کی بانی پی ٹی آئی کی نظر میں کوئی عزت و وقعت نہیں ہے۔ سیاسی لوگوں نے بہت سے فیصلے کئے مگر جیل سے سارے رد ہو گئے۔ ان کی پارلیمانی کمیٹی کی کوئی سیاسی وقعت نہیں ان کی پارلیمانی پارٹی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-08-4 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کے دھرنے میں نوشہرہ سے آئے کارکن فضل امین نے لیڈر شپ پر ناراضی کا اظہار کیا۔ کارکن نے پی ٹی ا?ئی قیادت سے سوال کیا کہ سب کہتے ہو خان تیرے جانثار، کہاں ہیں جانثار؟ جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے دعوے کرتے ہیں وہ کہاں ہیں۔رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، کارکن نے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو بھی کھری کھری سنادی۔کارکن نے کہا کہ شاہد خٹک نے کہا کہ دیکھتا ہوں ا?پ...
پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی کو صوبے میں امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سی ٹی ڈی کے 186 ڈیٹیکٹیوز کو 638 مستقل فیلڈ آپریٹرز میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے، 4 ارب 30 کروڑ روپے لاگت سے ضلعی سطح پر سی ٹی ڈی کی توسیع کی جائے گی۔وزیر اعلی نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل ہیڈکوارٹرز کے قیام کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں مین پوری گٹکا، خام مال چورا سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار ، جن سے 10 کٹے مین پوری چورا، 5350 مین پوریاں، 2250 سفینہ گٹکا اور کچی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔مین پوری چورا سپلائی میں زیر استعمال ایک سوزوکی مہران کار کو پولیس تحویل میں لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ کارروائی 2 بین الصوبائی مین پوری گٹکا چورا سپلائر میر حسن میرالی اور امان اللہ بروہی سکنہ اوستا محمد ضلع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-11-6 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ہر سال کی طرح اس سال بھی کرپشن کی روک تھام کے لیے اینٹی کرپشن ویک منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے ایک تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کے وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھکوٹ آغا شیر زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذیر احمد ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دنیا تیزی سے ڈیجیٹل نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ...
عرب اور مسلم ممالک نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے کردار پر اعتراض کیا، جس کے نتیجے میں انہیں غزہ کے انتظام کے لیے تجویز کردہ ’امن کونسل‘ سے ہٹا دیا گیا ہے، اب متوقع ہے کہ وہ اس کے بجائے ایک چھوٹی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہودی اخبار یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا کہ ٹونی بلیئر اب اس کونسل کی رکنیت کے لیے زیرِ غور نہیں ہیں، جس کی تجویز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی تھی، یہ معلومات ان لوگوں سے حاصل ہوئی ہیں جو بات چیت سے واقف ہیں۔ ٹونی بلیئر واحد عوامی طور پر منسلک شخصیت تھے، جب ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کے بعد انتظام کے لیے اپنے 20 نکاتی...
آرمڈ کنفلیکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا (ACLED) کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کے دوران، اسرائیل نے شام میں 600 سے زیادہ فضائی، ڈرون یا توپ خانے کے حملے کیے ہیں جو کہ ایک دن میں تقریباً دو حملے ہیں۔ بشارالاسد خاندان کے 54 سالہ دور حکومت کے خاتمہ کے بعد دمشق پر اتحادی گروہوں کے اقتدار میں آنے کا پہلا سال مکمل ہو گیا۔ بشار حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے شام میں اپنی فوجی مہم کو نمایاں طور پر بڑھا کر عدم استحکام کو پروان چڑھایا اور اپنے پڑوسی ملک کے زیادہ تر فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جس میں بڑے ہوائی اڈے، فضائی دفاعی نظام، لڑاکا طیارے اور دیگر اسٹریٹجک تنصیبات شامل ہیں۔ اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے آٹو بھان روڈپر تعلیمی اداروں کے نزدیک شراب خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ماحول اور گنجان آبادی اور مساجد و مدارس کے قریب اس قسم کے غیر اخلاقی مراکز کھولنا ملک و ملت کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اسلامی تشخص، سماجی اقدار اور تہذیبی ورثے کے خلاف کھلی جارحیت کے مترادف ہیں۔ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ نوجوان نسل پہلے ہی بے راہ روی کے گوناگوں خطرات سے دوچار ہے، ایسے میں شراب خانوں کا قیام معاشرتی بگاڑ کو مزید بڑھائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گبول ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی گتا فیکٹری کے قریب سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ تنویر احمد ولد محمد بشیر کے نام سے کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کا کہنا ہے کہ تنویر نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ، ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ پولیس...
سٹی42: پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے خود مختار کمیشن کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی .قرارداد رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین اور فیلبوس کرسٹوفر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی. اس قرارداد مین کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت صوبہ پنجاب میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے مذہبی سماجی اور شہری حقوق کے تحفظ کےلیے ایک خود مختار کمیشن کا قیام ناگزیر ہے.ن پنجاب حکومت پنجاب کمیشن برائے حقوق اقلیتیں کے نام سے ایک علیحدہ اور خود مختار کمیشن قائم کرے۔کمیشن برائے حقوق اقلیتیں اقلیتوں کے مسائل کا جائزہ لے حقوق کی خلاف ورزیوں پر سفارشات دے۔عبادت گاہوں کے تحفظ ، مذہبی آزادی اور مساوی مواقع کے فروغ...
ایران، چین اور سعودی عرب نے تہران میں منعقد ہونے والی ایک مشترکہ نشست میں فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور ملکی سالمیت کی خلاف ورزی اور جارحیت کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بیجنگ معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب اور عوامی جمہوریہ چین کی سہ فریقی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 18 دسمبر 2025ء کے دن تہران میں منعقد ہوا جس کی صدارت مجید تخت روانچی، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے نائب پولیٹیکل سکریٹری نے کی۔ اس مشترکہ نشست میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخراجی نے کی جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے آن لائن جرائم کی روک تھام، سائبر سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے اور انٹرنیٹ صارفین کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک علٰیحدہ صوبائی سائبر کرائم یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے طرز پر کام کرے گا۔ باخبر ذرائع مطابق مجوزہ سائبر کرائم یونٹ صوبے میں سائبر جرائم کی تحقیقات، ان کی روک تھام اور سائبر سیکورٹی کی صلاحیتوں میں اضافے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ یونٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرے گا تاکہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر کو ٹریس...
—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے برادرِ نسبتی کے پشاور میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے واقعے کی مذمت کی ہے اور سینیٹر خرم ذیشان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وہ پی ٹی آئی کے سینیٹر کی رہائش گاہ پہنچے، اُن کے ہمراہ رکنِ قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور شیر علی ارباب موجود تھے۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری مصروفیات کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی دیگر اہم سرگرمیوں کی وجہ سے اجلاس اب کسی مناسب وقت پر بعد میں منعقد کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ تھی، تاکہ متعلقہ اقدامات کو عملی شکل دی جا سکے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
اسلام آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف عمران کے بیانیہ کی قوم اینٹ سے اینٹ بجا دے گی، ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہے، ملک کا صرف ایک بیانیہ ہے جو ملک کی سلامتی، دفاع اور ملکی مفاد ہے۔ دانیال پیلس سے شروع کی گئی شہدائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کی واک جس میں عوام سول سوسائٹی تاجر سب شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اور شہدائے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو فوجیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ صوبائی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں صوبے کے 14 اضلاع میں مختلف دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے۔اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ دہشت گردی کے 394 کیسز ضلع بنوں میں رپورٹ ہوئے، شمالی وزیرستان میں 181، پشاور میں 163، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 152 مقدمات درج کیے گئے، بنوں میں سب سے زیادہ 3 ہزار 437 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں، شمالی وزیرستان میں 887 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 865 افراد کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔محکمہ...
خان کے جانثار کہاں ہیں؟ یہ لوگ ٹک ٹاک بنانے اور مزے کرنے آئے ہیں، پی ٹی آئی کارکن قیادت پر برس پڑا
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کے دھرنے میں نوشہرہ سے آئے کارکن فضل امین نے لیڈر شپ پر ناراضی کا اظہار کیا۔ کارکن نے پی ٹی آئی قیادت سے سوال کیا کہ سب کہتے ہو خان تیرے جانثار، کہاں ہیں جانثار؟ جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے دعوے کرتے ہیں وہ کہاں ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، کارکن نے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو بھی کھری کھری سنادی۔ کارکن نے کہا کہ شاہد خٹک نے کہا کہ دیکھتا ہوں آپ لوگ کتنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکن فضل امین نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے دھرنے کے دوران پارٹی قیادت پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف دیا گیا ہے، کارکنان نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/12/pti-protest.mp4نوشہرہ سے آئے فضل امین نے کہا کہ سب کہتے ہیں خان تیرے جانثار لیکن وہ جانثار کہاں ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعوے کرتے ہیں۔رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا کہ یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، جس پر کارکن نے انہیں...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بہنوں کے حالیہ متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پارٹی لائن نہیں بلکہ اُن کا ذاتی مؤقف ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے منگل کو باقاعدہ ملاقات ہوتی تھی تو ایک دو گھنٹوں میں معاملات نمٹ جاتے تھے، مذاکرات کا مطلب منت نہیں، بانی پی ٹی بالکل واضح ہیں اور انہیں اپنی آسائش کیلیے کوئی سہولت نہیں چاہیے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ بیٹے ان سے ملاقات کریں، بیٹیوں کو مقدمات کے باوجود بانی پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پارٹی عمران خان اور ان کی بہنوں کے حالیہ متنازع بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ذاتی موقف ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے ملاقاتیں باقاعدہ ہوتی تھیں اور معاملات چند گھنٹوں میں حل ہوجاتے تھے مگر اب ملاقاتیں ریاست کے منشا کے مطابق محدود کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کے بیٹے ملاقات کریں لیکن بیٹیوں کو مقدمات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کی قانونی اور اخلاقی...
سٹی 42: صدرآصف علی زرداری نے انڈونیشین ہم منصب کو نشان پاکستان سے نواز دیا،ایوانِ صدر میں خصوصی اعزازی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو نشانِ پاکستان عطا کیا گیا۔تقریب میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں پروقار تقریب ہوئی ،صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات میں تاریخی تعلقات پر گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نےمشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر مکمل اتفاق اور پاکستان اور انڈونیشیا کا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی صدر پاکستان کا سوماترا کے...
امریکی صدر کے تجویز کردہ غزہ جنگ بندی کے دورے مرحلے کا آغاز تاخیر کا شکار ہے جس پر حماس نے اپنا دوٹوک مؤقف دنیا کے سامنے رکھدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ غزہ جاری جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے جنگ بندی میں ثالث کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پہلے مرحلے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر مجبور کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا لازمی جز حملوں کو روکنا تھا لیکن اسرائیل نے مسلسل غزہ اور مغربی کنارے میں حملے جاری ہیں جن میں متعدد فلسطینی...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتوکو ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی اعزازی تقریب میں نشانِ پاکستان عطاء کر دیا گیا۔ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف،اعلیٰ عسکری قیادت ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ تقریب میں شریک ہوئے۔صدرِ پاکستان آصف زرداری اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتوکی ملاقات میں تاریخی تعلقات پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیر سگالی پر مکمل اتفاق کیا۔ پاکستان و انڈونیشیا کے متعدد معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطانڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان اور انڈونیشیا نے امن، استحکام اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کواعلیٰ ترین اعزاز ’’نشان پاکستان‘‘ سے نواز دیا گیا۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ایوان صدر میں خصوصی اعزازی تقریب منعقد ہوئی جہاں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو نشان پاکستان عطا کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر مکمل اتفاق کیا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے 3ماہ کے لیے ہوگا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بجلی صارفین پر 6 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ روپےکا بوجھ پڑے گا، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے ذریعے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی، او ایم سی مارجن 1.22 روپے تک بڑھ جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 56 پیسے تک اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر کا اضافی بوجھ فوری طور پر منتقل ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کےفی...
نواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشیدکے نام شارٹ لسٹ
نواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشیدکے نام شارٹ لسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی تقرری کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ابتدائی مشاورت میں رانا ثنااللہ خان اور سینیٹر پرویز رشید کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف حتمی فیصلہ کرنے سے قبل وزیراعظم اور قائد ایوان اسحاق ڈار سے بھی تفصیلی مشاورت کریں گے۔پارٹی کے کئی سینئر رہنماوں نے رانا ثنااللہ کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی حمایت کی ہے۔ لیگی رہنماوں کے مطابق رانا ثنااللہ ایک...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے قبل اسرائیلی فوج کی خلاف ورزیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن انہوں نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر معاہدے کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہاکہ جب تک قابض قوت (اسرائیل) معاہدے کی خلاف ورزی کرتی رہے گی اور اپنے وعدوں سے بچنے کی کوشش کرے گی،...
سٹی42: نفرت کی سیاست کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں. بانی پی ٹی آئی نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔ یہ باتیں پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خاں نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔ ملک احمد خان نے اپنی غیر معمولی پریس کانفرنس میں کہا، پی ٹی آئی کے بانی نےسیاست سے بات چیت کو ہی نکال دیا ہے ۔ ملک احمد خان نے کہا، مسائل کاحل بات چیت اور مذاکرات میں ہونا چاہیے تھا۔سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملک کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی اپوزیشن میں ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے شہر کی خراب صورتحال اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب شہر کی بدترین حالت چھپانے کے لیے ہر یونین کمیٹی کو صرف ایک لاکھ روپے کا لالی پاپ دینے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اصل سوال یہ ہے کہ گزشتہ 15 برس میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے 3360 ارب روپے کہاں خرچ کیے؟ترجمان کے مطابق پانی و سیوریج کے بلوں کی مد میں شہریوں سے وصول ہونے والے اربوں روپے کا کوئی حساب نہیں اور میونسپل ٹیکس کے جمع شدہ 4 ارب بھی یہ واضح کیے بغیر خرچ کر دیے گئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا: آسٹریلیامیں 16سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون نافذ ہوگیا ۔پابندی کے تحت 16سال سے کم عمر بچوں کے لئے ٹک ٹاک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹس کا استعمال مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔آسٹریلیا میں نئی قانون سازی کے تحت 10 بڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی فوری طور پر بند کر دیں۔آسٹریلوی حکومت کے مطابق پابندی سے قبل ملک میں 8 سے 15 سال کی عمر کے 86 فیصد بچے سوشل میڈیا استعمال کر رہے تھے۔آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے ہوائینگ ماؤنٹین کے قریب ایک پہاڑی ٹریک پر سیلفی لیتے ہوئے ایک سیاح کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب وہ 130 فٹ اونچی چٹان سے نیچے جا گرا، مگر خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہو کر بچ گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سیاح تصویر لینے کے لیے آگے جھکا تو اس کے پاؤں کے نیچے موجود چٹان کا حصہ ٹوٹ گیا اور وہ زمین کی طرف تیزی سے سرکنے لگا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قریب موجود ٹریکرز نے فوراً دوڑ کر صورتحال دیکھی اور دیکھا کہ سیاح درختوں میں جا گرا، جس کی وجہ سے وہ صرف ہلکے زخموں کے ساتھ بچ گیا۔بعد میں سیاح نے سوشل میڈیا پر لکھا...
روسی فوج کا ایک مال بردار طیارہ AN-22 ماسکو کے مشرق میں واقع ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد موجود تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ طیارے نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز کے لیے اُڑان بھری تھی۔ روس کے معروف اخبار کومرسانت نے دعویٰ کیا کہ دورانِ پرواز ہی طیارہ فضا میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تھا جس کا ملبہ ایک قریبی آبی ذخیرے میں گرا۔ وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے کے 5 افراد اور 2 مسافر بھی سوار تھے جب کہ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں موجود تمام سات افراد ہلاک ہوگئے تاہم جہاں طیارہ گرا وہاں کوئی جانی...
حکومت نیب کے ذریعے کسی سیاسی انتقام، کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔عالمی انسداد بدعنوانی دن کے حوالے سے تقریب وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کے لئے مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی انسداد بدعنوانی دن کے حوالے سے یہ دن دنیا کو یہ موقع فراہم...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو مکمل ادارہ جاتی آزادی حاصل ہے تاکہ شفافیت سے اپنا کام جاری رکھ سکے اور وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں یوم عالمی بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کے دوران نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کرتے ہوئے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے لیے مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کاروائیوں پر یقین...
روس(ویب ڈیسک) فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کو ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا اے این 22 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے7 ارکان سوار تھے جن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کا ملبہ تلاش کرنے والی ٹیم روانہ ہو چکی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ماسکو: روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کو ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 7 افراد سوار تھے اور ان کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ وزارتِ دفاع نے بیان میں کہا کہ ’آئیوانوو ریجن میں مرمت کے بعد کی گئی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران اے این-22 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘۔ بیان کے مطابق طیارہ غیر آباد علاقے میں گرا۔ آئیوانوو کا علاقہ ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وزارتِ دفاع نے مزید بتایا کہ سرچ اینڈ...
نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوں گے۔صارفین کو یہ رعایت دسمبر کے بجلی بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس فیصلے سے ماہِ دسمبر میں عام صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہوگیا، بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روکا، علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور وہ کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں۔ان کا کہنا...
اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا جاری ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے کے پیشِ نظر فیکٹری ناکے پر اضافی پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے اور خواتین اہلکاروں کو بھی دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پریزن وینز اور پانی چھڑکنے والی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انڈونیشیا کے صدر کو وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر اجلاس بھی منعقد ہوا۔ملاقات میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے علاوہ وفاقی کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ تصویر سوشل میڈیا۔ دونوں رہنماؤں نے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، نیب کو مکمل ادارہ جاتی آزادی حاصل ہے تاکہ وہ شفافیت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھ سکے۔ یہ بات وزیراعظم نے عالمی انسداد بدعنوانی دن کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب میں کہی۔ مزید پڑھیں: 2 سال 7 ماہ میں 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، بدعنوانی ختم ہو جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب تقریب میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مالی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے شاندار کارروائیوں اور افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں مالی بدعنوانی...
یورپی کمیشن نے گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے کیونکہ کمپنی کی مصنوعی ذہانت یا اے آئی کی سمریز سرچ نتائج کے ٹاپ پر ظاہر ہو رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کمیشن جانچ کرے گا کہ آیا گوگل نے ویب سائٹس کے مواد کو اپنی اے آئی خدمات کے لیے استعمال کیا اور کیا اس نے پبلشرز کو مناسب معاوضہ دیا یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جائے گا کہ یوٹیوب ویڈیوز کو کمپنی کے اے آئی سسٹمز کی تربیت کے لیے استعمال کیا گیا اور کیا مواد بنانے والوں کو اس سے...
سٹی 42: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں استقبال کیا۔ صدر پرابووو سوبیانتو کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ ۔دونوں رہنمائوں کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی جس کے بعد اعلیٰ سطحی وفود کی سطح پر اجلاس منعقد ہوا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔ کرسمس تہوار ،مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے خوش خبری دونوں رہنماؤں نے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات...
چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اسلام آبد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انڈونیشئین صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر اور انڈونیشین صدر نے دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووسو بیانتو کی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں برادر ممالک کی افواج کے مابین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پرانڈونیشین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ملاقات میں آرمی چیف و چیف...
سٹی42: خیبر پختونخوا کی حکومت نے سیاحت کے لئے مشہور مقامات کو سیاحوں کے لئے مکمل بند کر دیا۔ کاغان پلدران سے بابوسر ٹاپ تک سڑک کو برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے۔ کاغان اور ناران کی وادیاں سیاحوں اور باہر سے آنے والوں کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔ مانسہرہ کے ڈپتی کمشنر نے بتایا ہے کہ سردی کی شدت، ٹمپریچر بہت زیادہ گر جانے کی وجہ سے سیاحوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کاغان ویلی ناران کو سیاحوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر نے ایک ایدوائزری جاری کی ہے، اس میں مسافروں سے گزارش کی گئی ہے...
سٹی 42:انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے چیف آف آرمی سٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور انڈونیشین صدر کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ انڈونیشئین صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر پروابوو سبیانتو کی ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر پروابوو سبیانتو نے ملاقات کی ہے۔مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن واستحکام کے لےی پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ملاقات میں تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعدادِ کار میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ...
فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک انڈونیشیا مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطلجسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگر بعد ازاں آرڈر واپس ہو گیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہوگا؟ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے نوٹس جاری کیا۔ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت تمام فریقین کو تین دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوووسوبیا نتو موجود تھے۔پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کر لیا گیا، پاکستانی طلبا کی انڈونیشیا میں اعلیٰ تعلیم کیلئے انڈونیشین ایڈ اسکالر شپ پروگرام پر دستخط کئے گئے۔دونوں ملکوں میں چھوٹے اوردرمیانے کاروبارکی ترقی کیلئے تعاون اور تاریخی دستاویزات اورریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔اس کے علاوہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یادداشت، حلال تجارت اورسرٹیفکیشن اور صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف...
لاہور: پنجاب حکومت نے کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ کے تحت مریضوں کو علاج میں سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اس کارڈ کے ذریعے مریض 10 لاکھ روپے تک کے علاج پر خرچ کر سکیں گے اور پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ کے تحت مفت سرجری کی جائے گی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ٹریٹمنٹ کا او پی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31...
اسلام آباد: نیپرا نے 4 سال قبل ہونے والے بلیک آوٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دارنیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو قرار دے دیا۔ نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے پر، ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا، نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے بلیک آوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ دونوں کمپنیاں...
صوبائی محتسب نے ہراسانی کی شکایت پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور جرمانے کا حکم دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف سماعت سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف سماعت ہوئی۔ آئینی بینچ نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے مونس علوی کی اپیل دوسرے بینچ کو ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ صوبائی محتسب نے ہراسانی کی شکایت پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور جرمانے کا...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی مسلح افواج کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا،معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیش ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ مزید :
چینی شہری کو مبینہ طور پر اگست 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی کے حوالے سے آن لائن سرچ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک چینی سیاح کی گرفتاری کے بعد بھارتی پولیس نے غیر ملکی سیاحوں کی جانچ پڑتال اور انہیں سہولیات فراہم کرنے والے مقامی لوگوں پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے ویزہ شرائط کی خلاف ورزی پر گرفتار کئے گئے چینی سیاح سے منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی تفتیش جاری رکھی اور اس کے موبائل فون کو فرانزک تجزیہ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔چینی شہری کو مبینہ طور پر اگست 2019ء میں دفعہ 370 کی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کو جمہوریت کی روح قرار دیتے ہوئے ہر پاکستانی کے وقار، آزادی اور مساوی حقوق کے لیے اپنی جماعت کے غیرمتزلزل عزم کی تجدید کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ انسانی حقوق کا دن مطالبہ کرتا ہے کہ حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جا ئے۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی مراعات یا طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے ملتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید...
لاہور(نیوز ڈیسک)باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر معمولی تلخ کلامی پر دکاندار کو دھمکیاں دینے، کاؤنٹر اور شیشہ توڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ شہری خرم شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم دلاور، خاور، بشارت اور 8/10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسے رعایت کے مستحق نہیں۔
—فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کی تاریخ 75 سال پر مبنی ہے، انڈونیشیا کے صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بلندیوں کو چھوئیں گے۔انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کے کسی بھی صدر کا 7 سال بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، ہماری آج کی بات چیت انتہائی مثبت اور تعمیری رہی، ملاقات میں میڈیک ، ہیلتھ، ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پر بات چیت...
معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔جویریہ عباسی کی اینٹی ایجنگ علاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنا نیا کاسمیٹک پروسیجر کراتے ہوئے نظر آتی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں کلینک آئی ہوں کیونکہ میری سکن بہت زیادہ لوز ہو چکی تھی، اس لئے میں ٹریٹمنٹ کروا رہی ہوں۔جویریہ عباسی کی یہ ویڈیو فیس بک پر وائرل ہو گئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ سوشل میڈیا یوزرز نے اس ٹریٹمنٹ کو پسند کیا جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہلے اور بعد کے چہرے میں کوئی خاص فرق...
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ تعلیم و صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے سات معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کردیا گیا۔ معاہدوں پر دستخط اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب میں کہا کہ انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہماری آج کی بات چیت کافی مثبت رہی، پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں،...
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک نے صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت کا تبادلہ کیا جبکہ مختلف شعبوں میں 7 معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں کی دستاویزات بھی ایک دوسرے کے حوالے کی گئیں۔ ملاقات میں میڈیکل، ہیلتھ اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی اور پاکستان نے انڈونیشیا کو میڈیکل آفیسرز، ڈاکٹرز اور ماہرین بھیجنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پائلٹس نے جے 10 کو چار چاند لگادیے، انڈونیشیا چینی طیارے خریدنے پر تیار وزیراعظم...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف دو شفٹوں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ 20 تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کےاطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔ اسی طرح آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹبلری، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ فورس بھی فرائض انجام دے گی۔ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں انگریزی زبان کے امتحان (IELTS) میں ناکامی کے باوجود ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج فراہم کیے گئے جن کی بنیاد پر انہیں پاس قرار دیا گیا، حالانکہ وہ امتحان میں کامیاب نہیں تھےتحقیقاتی رپورٹس میں چین، بنگلہ دیش اور ویت نام جیسے ممالک میں دھوکہ دہی کے ثبوت ملے ہیں، جہاں لیک شدہ امتحانی پرچوں کی فروخت کے ذریعے غیرمستحق امیدواروں کو پاس کر دیا گیا۔ اس معاملے پر کنزرویٹو پارٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ایسے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں افغانستان سے پناہ کے متلاشی 2 نوعمر افراد کو 15 سالہ لڑکی کے اغوا اور ریپ کے الزام میں سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال متاثرہ لڑکی کو لیمنگٹن ٹاؤن سینٹر کے قریب ایک ویران علاقے میں لے گئے جہاں انہوں نے اسے زمین پر لٹا کر اس پر حملہ کیا، واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا۔جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیا زال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ استغاثہ نے عدالت میں بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15...
ویب ڈیسک :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ ایئر پورٹ پر صدر آصف علی زرداری...