بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔

اڈیالہ جیل کے اطراف دو شفٹوں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

20 تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کےاطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔

اسی طرح آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹبلری، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ فورس بھی فرائض انجام دے گی۔

پولیس کو اینٹی رائٹ سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ اس تمام سیکورٹی ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔

ایس ایس پی آپریشنز طارق ملک بھی اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ ایس ایس پی آپریشنز نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے ایس پی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل سے باہر نکلنے کا امکان؟ طلال چوہدری کے بیان نے سیاسی ماحول ہلا دیا"

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا۔طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئےگا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری نےکہاکہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض حمید نہ ہوتے تو عمران خان وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل
  • حکومتی کریک ڈاؤن، کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ
  • بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • طلال چوہدری کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا اشارہ
  • پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ: عمران خان سے ملاقات کے لیے ورکرز کو اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا اعلان
  • اڈیالہ جیل سے باہر نکلنے کا امکان؟ طلال چوہدری کے بیان نے سیاسی ماحول ہلا دیا"
  • پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • سیکرٹری محنت اسداللہ ابڑو کا سیسی ہیڈآفس کا دورہ