خان کے جانثار کہاں ہیں؟ یہ لوگ ٹک ٹاک بنانے اور مزے کرنے آئے ہیں، پی ٹی آئی کارکن قیادت پر برس پڑا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کے دھرنے میں نوشہرہ سے آئے کارکن فضل امین نے لیڈر شپ پر ناراضی کا اظہار کیا۔
کارکن نے پی ٹی آئی قیادت سے سوال کیا کہ سب کہتے ہو خان تیرے جانثار، کہاں ہیں جانثار؟ جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے دعوے کرتے ہیں وہ کہاں ہیں۔
رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، کارکن نے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو بھی کھری کھری سنادی۔
کارکن نے کہا کہ شاہد خٹک نے کہا کہ دیکھتا ہوں آپ لوگ کتنے لوگ نکال سکتے ہیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر بن گیا غلط بات نہیں کرنے دونگا۔
کارکن نے کہا کہ ان لوگوں کو مزے چاہیے بے شک کارکن ذلیل ہوتے رہے، یہ لوگ دھرنے میں صرف تصویریں اور ٹک ٹاک بنانے آتے ہیں۔
دھرنے میں موجود کارکنان فضل کریم دھرنے سے باہر لے گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ جلسے سے واپسی کے دوران گاڑی کے الٹنے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں ایک کارکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔