اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی سے ملاقات کرنا ہی نہیں چاہتے پی ٹی آئی والوں کی خواہش ہے کہ جیل کے باہر سیاسی شعبدہ بازی کی جائے۔ پی ٹی آئی حالات کو اس طرف لے جا رہی ہے کہ اسے سیاسی شہید بننے کا موقع ملے ملاقات کیلئے قانون میں دیئے گئے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے، سیاسی لوگوں کی بانی پی ٹی آئی کی نظر میں کوئی عزت و وقعت نہیں ہے۔ سیاسی لوگوں نے بہت سے فیصلے کئے مگر جیل سے سارے رد ہو گئے۔ ان کی پارلیمانی کمیٹی کی کوئی سیاسی وقعت نہیں ان کی پارلیمانی پارٹی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، حکم آیا کہ نہیں لڑیں گے ہم نہیں چاہتے کہ سیاسی عدم استحکام ہو ایک پارٹی چاہتی ہے کہ پاکستان میں نیپال، بنگلہ دیش یا سری لنکا کی طرح ہنگامہ ہو۔ ہم چاہتے  یہ سیاسی عمل کا حصہ بنیں، بانی پی ٹی آئی ایسا نہیں چاہتے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نہیں چاہتے پی ٹی آئی

پڑھیں:

اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی میں اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظورکرلی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن طاہر پرویز نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی،متن میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان، انتشار پھیلانے والی پارٹی اور اس کے بانی پر پابندی لگائی جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والے ابھی کسی غلط فہمی میں ہیں: طلال چوہدری
  • عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی، طلال چوہدری
  • اداروں کیخلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی قرارداد منظور
  • طلال نے بانی PTI کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ
  • اڈیالہ جیل سے باہر نکلنے کا امکان؟ طلال چوہدری کے بیان نے سیاسی ماحول ہلا دیا"
  • طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا
  • فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ،یہ لوگ پھر کسی کاندھے کے ذریعے اقتدار چاہتے ہیں، طلال چوہدری
  • بعض لوگ فوج کی مخالفت کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، طلال چوہدری
  • ذہنی مریض کبھی بھی ملک کے حق میں بات نہیں کرے گا: طلال چوہدری