سٹی42: پنجاب حکومت نےلیڈی ولنگڈن اسپتال کو خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا،  صحت کارڈ کے حوالے سےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ بند نہیں ہوا،صحت کارڈ کی بندش کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی عمارت مخدوش ہے،لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو نئے سرے سے تعمیر کریں گے،لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں،پنجاب میں صحت کارڈ بند نہیں ہوا۔

مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ ہسپتال ہیں،ایک کروڑ کے قریب لوگ اس سہولت سے مستفید ہوئے ،لوگوں کو کینسر ودیگر بیماریوں کی ادویات دی جارہی ہیں،بہت سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ اب بھی چل رہا ہے،سرکاری ہسپتال میں تمام ٹیسٹ اور ادویات مفت مل رہی ہیں،امیر سے امیر لوگ صحت کارڈ کیوں استعمال کرے؟ ۔

وزیر اطلاعات پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کیا گیا،لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ایک یونٹ کو شاہدرہ ہسپتال منتقل کیا جائیگا،باقی دو یونٹس کو وقتی طور پر دوسرے ہسپتال منتقل کئے جائیں گے،لیڈی ولنگڈن ہسپتال پر 7ارب 60کروڑ سے زائد لاگت آئیگی،لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں 235 بستروں کا کمپلیکس بنایا جائیگا۔

بھارتی مسافرطیارہ  کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی  

 اُنہوں نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ایک مکمل کمپلیکس بنایا جائے گا،ڈیڑھ سال میں کینسر ہسپتال کام کرنا شروع کردے گا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ستھرا پنجاب کے بعد سدھرا پنجاب کا آغاز کر دیا گیا:صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری

ارباز خان:ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے مثالی انتظامات کیے۔ انہوں نےعلمائے کرام، اہلِ تشیع کمیٹی اور پولیس افسران کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "ستھرا پنجاب" کے بعد اب "سدھرا پنجاب" مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور بدمعاشی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی 

وزیر اطلاعات نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، اور اب تک 1509 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قتل اور دہشتگردی جیسے سنگین مسائل کا حل بھی سی سی ڈی کے ذریعے نکالا جائے گا۔
 



متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے شہری مر رہے ہیں اور انسانی حقوق کے علمبردار سو رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے، عظمیٰ بخاری
  • بلوچستان میں پنجابیوں کے خلاف دہشتگردی پر خاموشی افسوسناک ہے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
  • ’’سدھرا پنجاب پروگرام شروع‘‘ مقصد صوبہ جرائم سے پاک بنانا: عظمیٰ بخاری 
  • ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، عظمیٰ بخاری
  • گندم کا پیسہ کس نے کھایا؟
  • ’سدھرا پنجاب‘ مہم شروع، اب کسی چور اور ڈاکو کو آزادی نہیں، عظمیٰ بخاری
  • ستھرا پنجاب کے بعد سدھرا پنجاب کا آغاز کر دیا گیا:صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی بزدار‘ پرویزالٰہی دورکی آڈٹ رپورٹ کا ڈھنڈورا پیٹ رہی: عظمیٰ بخاری