پنجاب میں بارشوں سے اب تک39افراد جاں بحق ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کے بعد میانوالی، لیہ اور بھکر کیلئے فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ دریا کنارے غیر محفوظ علاقوں سے آبادی کے انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران جاری کی جس میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، انتظامات کیلئے محکمہ خزانہ نے تمام اضلاع کو درکار فنڈز مہیا کر دیئے ہیں۔انہوں نے پی ڈی ایم اے کو موسم کی صورتحال ،دریائوں اورڈیموںمیں پانی کے بہائو کی مسلسل مانیٹرنگ سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے مون سون میں معمول سے 20تا 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے محکمہ بلدیات، واسا اور ریسکیو 1122 الرٹ رہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی صورتحال برقرار،الرٹ جاری
ٹیکساس (اوصاف نیوز)امریکی ریاستوں ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سب کچھ بہا لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث نیومیکسیکو میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں سے ریوریڈوسو دریا کی سطح بیس فٹ تک بلند ہوگئی۔
ٹیکساس میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سیلاب کے باعث ہلاکت افراد کی تعداد 119 تک پہنچ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق 171 افراد تاحال لاپتا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیکساس میں آنے والے سیلاب کو ”بڑا قدرتی سانحہ“ قرار دیا تھا اور ریاست کی مدد کے لیے وفاقی وسائل کا استعمال شروع کیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ خاندان آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تاکہ نقصانات کا جائزہ لے سکیں، جبکہ مقامی حکام امدادی، بازیابی اور صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
حوثیو ں جنگجووں نےاسرائیل جانیوالے جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ویڈیووائرل