پنجاب میں بارشوں سے اب تک39افراد جاںبحق ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کے بعد میانوالی، لیہ اور بھکر کیلئے فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ دریا کنارے غیر محفوظ علاقوں سے آبادی
کے انخلاءکو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران جاری کی جس میں ممکنہ سیلاب اور مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، انتظامات کیلئے محکمہ خزانہ نے تمام اضلاع کو درکار فنڈز مہیا کر دیئے ہیں۔انہوں نے پی ڈی ایم اے کو موسم کی صورتحال ،دریاﺅں اورڈیموںمیں پانی کے بہاﺅ کی مسلسل مانیٹرنگ سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے مون سون میں معمول سے 20تا 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے محکمہ بلدیات، واسا اور ریسکیو 1122 الرٹ رہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-24