محرم الحرام: سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کرنے پر 24 گھنٹوں میں 18 گرفتار، 19 مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور نفرت انگیزی، فرقہ واریت یا اشتعال انگیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور قابل اعتراض مواد پھیلانے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے حوالے سے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 19 واقعات پر مقدمات درج کرکے 18 قانون شکن افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 16 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ واٹس ایپ پر 3 اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 6 ایسے واقعات سامنے آئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 روز کے دوران سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کرنے پر مجموعی طور پر 130 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 148 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پھیلانے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور نفرت انگیزی، فرقہ واریت یا اشتعال انگیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی فرقہ وارانہ نفرت کیخلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر اشتعال اشتعال انگیزی محرم الحرام کے دوران
پڑھیں:
پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت کو سر کرلیا۔
پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی خاتون کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کی مہم میں ہلاک، لاش کی تلاش جاری
ان میں سے 2 کوہ پیماؤں نے مصنوعی آکسیجن کی مدد کے بغیر دنیا کی 9ویں اور 8 ہزار 126 میٹر اونچی اس چوٹی کو سر کیا۔
کامیاب کوہ پیماؤں میں مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ بھی شامل تھے۔
اشرف نے اب پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 5 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
مزید پڑھیے: بنا آکسیجن دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پہلا پاکستانی سرباز خان کون ہے؟
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نانگا پربت سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن، سہیل سخی، اشرف صدپارہ اور شیر زاد کریم شامل ہیں جن میں سے اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے مصنوعی آکیسجن استعمال کیے بغیر ہی نانگا پربت سر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بغیر آکسیجن نانگا پربت سر پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت