یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یوم عاشور قربانی کے جذبے کو سلام کرنے کا دن ہے، پنجاب حکومت نے جلوسوں اور مجالسی کی سکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں، محرم الحرام پر امن و امان کیلئے ہر ایک کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار سائبر پٹرولنگ فورس کو متحرک کیا گیا، پنجاب کی پوری انتظامیہ محرم کے دوران متحرک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوم عاشور قربانی کے جذبے کو سلام کرنے کا دن ہے، پنجاب حکومت نے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں، محرم الحرام پر امن وامان کیلئے ہر ایک کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار سائبر پٹرولنگ فورس کو متحرک کیا گیا، پنجاب کی پوری انتظامیہ محرم کے دوران متحرک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محرم میں امن وامان اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، محرم کیلئے صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، انتظامات دیکھنے کیلئے مختلف اضلاع کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات ملے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض، نفرت انگیز مواد کی مانیٹرنگ جاری ہے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، نفرت انگیز مواد پھیلانے والی 417 ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم عاشور کیا گیا نے کہا
پڑھیں:
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہر ہرموسیو میں ایک سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث پورے اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد خریداری میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سپر اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، جن میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔