پنجاب، خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 8 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مکانات کی چھتیں اور سیلاب سے میں 5 افرادجاں بحق ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دونوں صوبوں میں مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو ئے۔ این ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جب کہ محلہ چاہت میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ماں باپ اور 2 بچوں کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنڈی میں سید پور ولیج میں سب سے زیادہ 131 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی ایم ڈی میں 81، گولڑہ میں 31 اور چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اُدھر لاہور میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسی طرح پنجاب میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مکانات کی چھتیں اور سیلاب سے میں 5 افرادجاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، 2 بچے اور ایک مرد شامل ہے، حادثات میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شدید بارشوں سے ایک گھر کو مکمل نقصان ایک کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ پشاور، بونیر، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں نقصانات رپورٹ ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق ریکارڈ کی گئی حادثات میں ملی میٹر
پڑھیں:
امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے زندگی مفلوج کردی، 24 ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، جس نے نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہے۔ چند ہی گھنٹوں میں کئی علاقوں میں مہینوں کی بارش برس گئی، جس کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب نے گلیوں اور شاہراہوں کو دریا میں تبدیل کردیا۔
حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکساس کے شہر سان اینجلو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کئی مقامات پر 6 سے 8 انچ تک جبکہ بعض علاقوں میں 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ریاستی حکام نے سیلاب زدہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیز کر دیے ہیں، جن میں 100 فوجی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں تاکہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جا سکے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں اور شدید موسم کے باعث مزید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔