جڑواں شہروں سمیت دیگر شہروں موسلادھار بارش، کئی مقامات پر تباہی، مزید بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی تازہ لہر کے تحت وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تاہم بعض علاقوں میں بارش کے باعث حادثات اور جانی نقصان بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں شدید بارش کے دوران ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ چاہت محلہ میں پیش آیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ بارش سیدپور میں 131 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ پی ایم ڈی میں 81، گولڑہ میں 32 اور بوکرہ میں 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولپنڈی کے علاقوں شمس آباد میں 34، اور کچہری میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں پر 14 فٹ اور گوالمنڈی پر ساڑھے 12 فٹ تک پہنچ گئی، حکام کے مطابق 15.
لاہور میں بھی موسلادھار بارش نے موسم سہانا کر دیا۔ پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 72، جیل روڈ پر 61، قرطبہ چوک، نشتر، گلبرگ اور فرخ آباد میں 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خطرہ، عوام الرٹ رہیں
پشاور، چارسدہ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث حبس کی شدت کم ہو گئی ہے۔ چارسدہ میں بارش کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث متعدد دکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی گھروں کی دیواریں گر گئیں۔ پی اے ریسٹ ہاؤس کو بھی نقصان پہنچا۔ بجلی کے کھمبے گرنے سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے فوری امداد کی اپیل کی گئی ہے۔
آئندہ دنوں کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں۔ 7 سے 11 جولائی کے دوران:
خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، اسلام آباد اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش۔سیلاب طغیانی مون سون
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بارش سیلاب طغیانی موسلادھار بارش علاقوں میں ملی میٹر بارش کے کی گئی
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔