مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت متعدد اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر شدید حبس اور خشک موسم برقرار رہنے کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 30 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم آج دوبارہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں تیز ہواؤں اور مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اُدھر لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سست روی پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترقیاتی کام جلد مکمل نہ ہوئے تو مون سون کی بارشوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے نے یوم عاشور کے موقع پر ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 10 محرم الحرام کو لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت کئی اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ماہرین نے مون سون کا موجودہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بارشوں کی ممکنہ صورت حال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کو مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے، جب کہ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو تمام ضروری آلات کے ساتھ تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مون سون کا کا امکان

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا