ہمارے ملک کا ماحول مریض بنانےکی مشین بن گیا ہے، وفاقی وزیر صحت
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا ماحول مریض بنانےکی مشین بن گیا ہے، ہم پہلے مریض بناتے ہیں پھر اُس کا اعلاج کرتے ہیں، یہ ہیلتھ کیئر سٹم نہیں سک کیئر سسٹم ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جس حساب سے پاکستان میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں اور یہاں بیماریاں موجود ہیں اس سے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہستپالوں کا حشر دیکھ کر لگتا ہےکہ جیسے یہاں کوئی سیاسی جلسہ ختم ہوا ہے، ایک ریلا جاتا ہے تو دوسرا آرہا ہوتا ہے، دنیا کے کسی ہسپتال میں آپ ان کنڈیشنز کے ساتھ علاج نہیں کر سکتے۔
ہری پور: اراضی تنازع پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل
وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے ہو رہی ہیں، پاکستان میں سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔گھروں کے سیوریج کا پانی، انڈسٹریز سے نکلنے والا فضلہ کسی نہ کسی نالے سے گزر کر کسی کے پینے میں شامل ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچے کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچوں کے گردے فیل اور انہیں دیگر بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر صحت
پڑھیں:
ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ دیتا ہے، شزا فاطمہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی 27ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کو وزیر اعظم آفس، ایس آئی ایف سی، وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈیجیٹل سیکٹر اقتصادی سلامتی، اسٹریٹجک مضبوطی، عالمی مسابقت کا بنیادی ستون ہے۔ ڈیجیٹل گورننس، اے آئی، سائبر سیکورٹی پاکستان کے مستقبل کیلیے فیصلہ کن شعبے ہیں۔ ہم اپنی سائبر ریزیلنس کو مسلسل مضبوط بنا رہے ہیں۔ شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ ٹیک سیکٹر کیلیے بڑی پیش رفت ہے، کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی پوری زندگی کو ایک جامع ڈیجیٹل ماحول میں منتقل کرنا ہمارا ہدف ہے۔