وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آئندہ جمعرات، 3 جولائی کو دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس دورے کے دوران آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ تنظیم میں شامل دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں معاشی استحکام، توانائی تعاون، باہمی تجارت، سفارتی تعلقات اور دیگر اہم امور پر گفت و شنید متوقع ہے۔
دورے کو پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اقتصادی اہداف کے تناظر میں خاصی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ حالیہ برسوں میں اسلام آباد اور باکو کے درمیان تعلقات میں واضح پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ متوقع ہے کہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے سے متعلق اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان کی خطے میں سفارتی موجودگی کو مضبوط کرے گا بلکہ علاقائی تجارتی امکانات کو وسعت دے کر قومی معیشت کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ سےچینی سفیر کی ملاقات ،اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چین کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور چینی سفیر نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
ویب ڈیسک
فاروق اعظم صدیقی