وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کے روز (3 جولائی کو) آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیراعظم اس اہم دورے کے دوران نہ صرف سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے بلکہ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

یہ دورہ نہ صرف علاقائی سفارتی روابط کو تقویت دے گا بلکہ پاکستان کے اقتصادی مفادات کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانوی یوٹیوبر اپنے کھوئے ہوئے ایئرپوڈز واپس لینے پاکستان پہنچ گیا، پولیس کا بھرپور تعاون پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین عہدوں سے برطرف حکومت کا عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار زہران ممدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،، ترک صدر چین نے پاکستان کو دیئے گئے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے کی مدت میں توسیع کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے ا ذربائیجان کے جولائی کو

پڑھیں:

سعودی ولی عہد امریکا کے دورے پر روانہ؛ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے، وہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دفاعی معاہدوں کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا دورہ کررہے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کریں گے۔

عرب اور امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو دفاعی سامان فروخت کیے جانے سے متعلق معاہدوں کا امکان ہے۔

ملاقات میں اے آئی ٹیکنالوجی، اسرائیل و غزہ کا معاملے، ایٹمی توانائی اور دیگر معاملات پر بات چیت بھی کی جائے گی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ڈنمارک کا اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • امن مذاکرات کی بحالی کیلئے یوکرینی صدر کَل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
  • خطے میں حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار کا ماسکو میں خطاب
  • سعودی ولی عہد امریکا کے دورے پر روانہ؛ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدوں کا امکان
  • صدر ٹرمپ کی دعوت: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر امریکا روانہ
  • اسحاق ڈار کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ
  • وزیراعظم آج کراچی پہنچیں گے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کریں گے
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور قطر میں اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • پاکستان اور قطر کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا دور