برطانوی یوٹیوبر اپنے کھوئے ہوئے ایئرپوڈز واپس لینے پاکستان پہنچ گیا، پولیس کا بھرپور تعاون WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر مائلز راؤٹلیج، جو ’لارڈ مائلز‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے تقریباً ایک سال بعد دبئی کے ہوٹل میں گمشدہ اپنے ایئر پوڈز بازیاب کرلئے، اور اس مدد کا ذریعہ جہلم پولیس بنی۔

’لارڈ مائلز‘ کے ائیر پوڈز کا دلچسپ واقعہ کچھ ہفتے قبل سوشل میڈیا پر سامنے آیا اور لارڈ مائلز نے اعلان کیا کہ ان کے چوری شدہ ایئرپوڈز پاکستان میں ہیں اور وہ خود ان کو واپس لینے کے لیے پاکستان آئیں گے۔
انفلوئنسر نے اپنے آئی فون پر ’لاسٹ موڈ‘ فعال کیا تاکہ وہ ایئر پوڈز کو ٹریک کر سکیں، اور حیرت کی بات یہ تھی کہ ایئر پوڈز دبئی میں نہیں بلکہ پاکستان میں، خاص طور پر کالا گجران، جہلم کے علاقے میں دکھائی دیے۔ آخری معلوم لوکیشن جہلم، پاکستان کے ’سیکنڈ وائف ریسٹورنٹ‘ کے قریب تھی۔

پاکستان میں کسی سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں، لارڈ مائلز نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، جہلم پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ایئر پوڈز کی لوکیشن شیئر کی اور مدد کی درخواست کی۔
جہلم کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طارق عزیز سندھ نے اس غیر معمولی کیس کی تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ ایسے گھروں کی تفتیش کریں جن کے مکین حالیہ دنوں میں دبئی سے واپس آئے ہوں۔

پولیس نے معلوم کیا کہ علاقے کے چار افراد دبئی میں کام کر چکے ہیں، جن میں سے ایک شخص اس وقت پاکستان آیا تھا تاکہ اپنے خاندان سے مل سکے۔ جب اس شخص کو طلب کیا گیا تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ ایئر پوڈز رکھتا ہے، تاہم اس کا کہنا تھا کہ اس نے یہ ایئر پوڈز دبئی میں ایک بھارتی شہری سے خریدے تھے، اور اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ چوری شدہ ہیں۔

پولیس نے اس کی وضاحت کو تسلیم کرتے ہوئے ایئر پوڈز کو ضبط کر لیا اور لارڈ مائلز سے رابطہ کر کے ان سے پوچھا کہ کیا وہ خود آ کر ایئر پوڈز لے جانا چاہتے ہیں یا انہیں میل کے ذریعے بھیجا جائے۔ تاہم اب وہ اپنے ایئر پوڈز دوبارہ حاصل کرچکے ہیں۔

لارڈ مائلز نے پنجاب پولیس کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس غیر معمولی واقعے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں یہ یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ ان کے ایئرپوڈز انہیں واپس مل گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین عہدوں سے برطرف ٹرمپ کا یوٹرن! ایران سے بات چیت کی تمام خبروں کی تردید کر دی پی ٹی آئی کی رکن صنم جاوید کی ضمانت منظور پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری، کتنے اور کونسے ممالک میں اب ویزا فری انٹری مل سکے گی؟ غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ٹرمپ نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی زہران ممدانی جیسے رہنما امریکی معاشرے میں اتحاد کی علامت ہیں:محمد عارف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اقبال کے شاہین کی زندہ تصویر

محمد آصف

پاکستان ایئر فورس (PAF) درحقیقت علامہ محمد اقبال کے تصورِ شاہین کی زندہ تعبیر ہے ۔ اقبال نے جس شاہین کو خودی، غیرت، بلند پروازی اور جراتِ فکر و عمل کا استعارہ قرار دیا تھا، وہ محض ایک پرندہ نہیں بلکہ ایک ایسی فکری و روحانی علامت ہے جو انسان کو بلندیوں پر لے جاتی ہے ۔ پاکستان ایئر فورس نے اسی نظریے کو عملی صورت دے کر دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا کہ ایمان، عزم، نظم و ضبط اور اعلیٰ تربیت کے امتزاج سے ایک قوم ناقابلِ شکست قوت بن سکتی ہے ۔ اقبال کا شاہین وہ ہے جو دنیاوی لذتوں، مادی مفادات اور کم ہمتی سے بلند ہو کر اپنے نصب العین کی خاطر پرواز کرتا ہے ، اور یہی اوصاف پاکستان ایئر فورس کے ہر جوان کی شناخت ہیں۔
قیامِ پاکستان کے فوراً بعد جب وطن عزیز کو اپنے دفاعی ادارے منظم کرنے تھے ، تو وسائل کی کمی، تربیت یافتہ افرادی قوت کی قلت اور مالی مشکلات کے باوجود فضائیہ نے قلیل عرصے میں اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کیا کہ جذبۂ ایمان اگر مضبوط ہو تو کوئی کمی رکاوٹ نہیں بنتی۔ 1947 میں قائم ہونے والی پاکستان ایئر فورس ابتدا میں محض چند جہازوں اور محدود فنی وسائل پر مشتمل تھی، مگر اس کے افسران اور جوانوں نے اقبال کے شاہین کی طرح بلند نظری، خود اعتمادی اور غیرتِ ملی سے اپنے آپ کو منوایا۔ ان کا یقین تھا کہ جس قوم کے نوجوانوں میں خودی بیدار ہو، وہ فضاؤں کی وسعتوں کو بھی مسخر کر سکتی ہے ۔1965 کی جنگ اس جذبے کی روشن مثال ہے ، جب پاکستان ایئر فورس نے تعداد میں کہیں زیادہ دشمن کے مقابلے میں اپنی مہارت، جرات اور ایمان سے تاریخ رقم کی۔ مہمند پائلٹوں نے نہ صرف اپنے وطن کی حفاظت کی بلکہ دنیا کو حیران کر دیا کہ ایک چھوٹی سی فضائی قوت کس طرح عظیم دشمن کو پسپا کر سکتی ہے ۔ ایم ایم عالم کا نام آج بھی عزم و ہمت کی علامت ہے ، جنہوں نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پانچ دشمن طیارے گرا کر اقبال کے شاہین کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ یہ کارنامہ صرف جنگی مہارت کا نہیں بلکہ اس ایمان اور خودی کا مظہر تھا جس کی بنیاد اقبال نے اپنے فلسفے میں رکھی تھی۔
پاکستان ایئر فورس کی تربیت کا نظام بھی اقبال کے نظریے سے ہم آہنگ ہے ۔ یہاں نوجوانوں کو صرف اڑنا نہیں سکھایا جاتا بلکہ ان میں نظم، دیانت، وطن سے محبت اور قربانی کا جذبہ پیدا کیا جاتا ہے ۔ ہر پائلٹ کو یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ کسی مادی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ایک مقدس مقصد کے لیے آسمانوں پر اڑان بھرتا ہے ۔ اس کے لیے جذبۂ ایمانی، فکری بلندی اور روحانی وابستگی لازمی ہے ۔ یہی وہ خصوصیات ہیں جو اقبال کے شاہین میں پائی جاتی ہیں جو زمین کی پستیوں سے بے نیاز ہو کر بلندیوں کا عاشق ہے ۔پاکستان ایئر فورس نے جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کو بھی اپنے ایمان کا حصہ بنایا ہے ۔ جیسا کہ اقبال نے علم اور عمل کے امتزاج پر زور دیا تھا، ویسے ہی PAF نے اپنے تعلیمی اداروں، اکیڈمیوں اور ریسرچ سینٹروں میں علم و تربیت کو یکجا کر کے ایک ایسی نسل تیار کی ہے جو ایمان کے ساتھ ساتھ جدید فنی مہارت سے بھی آراستہ ہے ۔ کیمبرین کالج، ایر یونیورسٹی، اور PAF اکیڈمی رسالپور جیسے ادارے اسی وژن کی علامت ہیں۔ یہاں یہ شعور دیا جاتا ہے کہ اقبال کا شاہین نہ صرف پرواز میں بلند ہے بلکہ فکر میں بھی گہرائی رکھتا ہے ۔
عصرِ حاضر میں پاکستان ایئر فورس کی کامیابیاں اور خود انحصاری کی طرف بڑھتے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ شاہین کا تصور محض ایک علامتی خیال نہیں بلکہ ایک عملی فلسفہ ہے ۔ جدید جے ایف 17 تھنڈر جیسے منصوبے اور دفاعی خودکفالت کے پروگرام اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ قوم اپنی قوتِ بازو پر یقین رکھتی ہے ۔ اقبال کا شاہین دوسروں کا محتاج نہیں ہوتا؛ وہ اپنے پر سے اپنی دنیا بناتا ہے ۔ یہی سوچ آج PAF کے ہر منصوبے میں جھلکتی ہے ۔پاکستان ایئر فورس کا کردار صرف جنگی نہیں بلکہ اخلاقی اور قومی شعور کی تعمیر میں بھی نمایاں ہے ۔ قدرتی آفات، قومی ایمرجنسی یا بین الاقوامی انسانی خدمات میں بھی فضائیہ نے ہمیشہ پیش پیش ہو کر اپنی خدمت کا ثبوت دیا ہے ۔ یہ جذبہ صرف ایک ادارے کا نہیں بلکہ ایک قوم کے فکری ورثے کا تسلسل ہے ، جس کی بنیاد اقبال نے رکھی تھی۔ ان کے نزدیک قومیں تلوار سے نہیں بلکہ ایمان اور خودی سے زندہ رہتی ہیں، اور پاکستان ایئر فورس اسی ایمان کی ترجمان ہے ۔ اگر ہم اقبال کے شاہین کی خصوصیات کا جائزہ لیں بلند ہمتی، خودداری، غیرت، قربانی، عمل پر یقین اور مادی دنیا سے بے نیازی تو یہ تمام خصوصیات پاکستان ایئر فورس کے افسران اور جوانوں میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ وہ فضاؤں میں اپنی پرواز سے یہ پیغام دیتے ہیں کہ قوم کی حفاظت صرف ہتھیار سے نہیں بلکہ کردار اور ایمان سے ممکن ہے ۔ ان کے چہروں پر اطمینان، آنکھوں میں عزم، اور دلوں میں وطن کی محبت نظر آتی ہے ۔ یہی اقبال کے شاہین کا عکس ہے ۔
اقبال نے امت مسلمہ کو بیداری، خودی اور ایمان کی دعوت دی تھی۔ ان کا شاہین اس بیدار ملت کا نمائندہ ہے جو اپنی تقدیر خود لکھتی ہے۔ پاکستان ایئر فورس نے اس خواب کو حقیقت کا رنگ دے کر یہ ثابت کیا کہ اقبال کی فکر آج بھی زندہ اور کارفرما ہے ۔ جب بھی کوئی پاکستانی پائلٹ آسمان میں اڑان بھرتا ہے ، تو وہ صرف ایک طیارہ نہیں اڑا رہا ہوتا بلکہ اقبال کے خواب، نظریے اور فلسفے کو مجسم کر رہا ہوتا ہے ۔ پاکستان ایئر فورس نہ صرف ایک دفاعی ادارہ ہے بلکہ اقبال کے افکارِ خودی اور شاہین کی عملی تصویر بھی ہے ۔ اس نے ثابت کیا کہ وہ قوم جو ایمان، علم اور عمل کو یکجا کرے ، وہ کسی بھی میدان میں شکست نہیں کھا سکتی۔ آج بھی جب پاکستان کے شاہین نیلے آسمان پر اپنے وطن کا پرچم بلند کرتے ہیں، تو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اقبال کا شاہین زندہ ہے ۔وہ جو مادی دنیا کے بندھنوں سے آزاد ہو کر عشقِ وطن، ایمانِ کامل، اور جراتِ عمل کے ساتھ پرواز کرتا ہے ۔ یہی وہ روح ہے جو پاکستان ایئر فورس کو دنیا میں ممتاز بناتی ہے ، اور یہی وہ حقیقت ہے جو اسے اقبال کے شاہین کی زندہ تصویر بناتی ہے ۔
٭٭٭

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان
  • مظفرگڑھ: خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون کو مقدمہ واپس لینے کی دھمکیاں
  • کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،وزیراعظم آزادکشمیر
  • وفاق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گا: امیر مقام
  • اقبال کے شاہین کی زندہ تصویر
  • پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
  • جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ
  • غیر قانونی تارکین وطن دنیا بھر میں سلامتی کے لیے چیلنج، ’دی گارڈین‘ کی رپورٹ میں پاکستانی مؤقف کی تائید
  • ساہیوال: سفاکیت کی انتہا؛ رقم لینے کےلیے آئی پولیس ملازم کی بیوہ کو پیڑول چھڑک کر زندہ جلادیا گیا