پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے اور ہر سال آبادی میں 61 لاکھ کا اضافہ ہو جاتا ہے، وفاقی وزیر صحت
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال آبادی میں 61 لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے،جبکہ 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں۔
وفاقی وزیر صحت بنیادی مرکز صحت گولڑہ شریف میں بگ کیچ اپ راؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب بچوں کو بارہ جان لیوا بیماریوں سے بچانے کیلئے ہے، جوبچے کوویڈ کے زمانے میں روٹین ویکسی نیشن سے محروم رہے یہ ان کیلئے ہے، مہم میں آئندہ بارہ دن تک بچوں کی ویکیسی نیشن کرینگے۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا نظام صحت خود بیمار ہے، ہیلتھ کئیر سسٹم میں خرابیاں ہیں، پمز اسپتال ہزاروں لوگوں کے لئے بنا تھا، اب لاکھوں لوگ آگئے تو مریض کہاں جائیں گے، اسپتال میں جائیں تو لگتا ہے ابھی جلسہ ختم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اربوں روپے لگا کر ہسپتال بنارہے ہیں ،مزیدکتنے ہسپتال بنائیں گے؟ 70 فیصد لوگ بڑے اسپتالوں میں غیر ضروری جاتے ہیں۔ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان میں آبادی 3.
پاکستان کی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہیپاٹٹس کے مریضوں میں پاکستان سب سے آگے ہے، 2 کروڑ 60 بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان کے 40 فصد بچے غزائیت کی قلت کے باعث کمزور ہیں، ان کی نشوونما نہیں ہوپاتی۔
باٹا پور:خاتون اور اس کے بچوں کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سری لنکا کے دو کھلاڑی پاکستان میں بیمار، سہ ملکی سیریز سے باہر
پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے، کیونکہ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی اچانک بیماری کا شکار ہوگئے۔ ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑی پاکستان میں جاری تیاریوں میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسالنکا اور فرنینڈو آج ہی کولمبو روانہ ہورہے ہیں۔
کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شناکا کو سونپ دی گئی ہے، جو کل سے شروع ہونے والی اہم ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
اس سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو اپنے کپتان اور اہم فاسٹ بولر کے بغیر میدان میں اترنا پڑے گا، جس سے ٹیم کی کارکردگی پر واضح اثر پڑ سکتا ہے۔
سری لنکن شائقین کو اُمید ہے کہ نئی قیادت میں ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی اور مقابلے کو دلچسپ بنائے گی۔