ٹنڈوالہیار،رہائشی علاقوں سے برساتی پانی نہ نکالا جاسکا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) مون سون کی برسات تو تھم چکی ہے مگر ٹنڈوالٰہیار شہر کی مختلف رہائشی کالونیوں میں برساتی پانی نہ نکا لا جاسکا جس سے علاقہ مکینوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیارمیں مون سون کی برسات کو بند ہوئے تین روز گزر چگے ہیں ٹنڈوالٰہیار شہر کی مختلف کالونی میں پرسات کاپانی تاحل جمع ہے اکرم کالونی بھیل کالونی ،مجاہد کالونی ،ابراہیم کالونی،مدینہ کالونی ،ہدایت کالونی،پیاز فیکٹری،خواجہ اجمیر کالونی،منصور کالونی ، عباس بھائی ٹائون ، رند آباد کالونی،پٹھان کالونی، سخی وہاب کالونی،میو کالونی ، جناح ٹائون ،بکیرا روڈ ،چمبڑ روڈ،موج دریا روڈ،سمیت مختلف کالونیوں میں برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے اورپانی جمع ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں علاقہ مکینوں نے بتایا کہ علاقہ میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہواہے گلیا ں ٹوٹ پوٹ کا شکار ہیں نالیوں میں سے سیوریج کا گندہ پانی بہ رہا ہے علاقہ کے کونسلر صرف ووٹ لینے کے وقت گھر گھر جاکر ووٹ مانگتے ہیں جیتنے کہ بعدکونسلر اپنی شکل دکھانا گوارا بھی نہیںسمجھتے ہیںجبکہ دوسری جانب میونسپل کمیٹی ٹنڈوالٰہیار کی جانب سے صفا ئی ستھرائی کے بلند دعوے کیے جارہے ہیں وہ دعوے صرف دعوے تک محدوہیں علاقہ مکینوں نے چیئر میں بلاول بھٹو زردای وزیر اعلیٰ سندھ صوبائی وزیر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقوں میں سے ترقیاتی کا م کرائے جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علاقہ مکینوں ٹنڈوال ہیار
پڑھیں:
کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان زخمی
کراچی:شہر قائد میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں ہونے والی فائرنگ میں 18 سالہ نوجوان سمیر زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔