2025-07-06@15:31:09 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری»:
کراچی: سندھ میں ادویات کی خریداری اور کم معیاد والی دواؤں کی خریداری کے حوالے سے موجود قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں کم مدت معیاد والی دواؤں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کم معیاد والی دواؤں کی قیمتیں زیادہ معیاد والی ادویات کے مقابلے میں بہت سستی ملتی ہیں۔ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کی اطلاعات ہر سال موصول ہوتی رہتی ہے، اربوں روپے کی ادویات کی خریداری کا معاملہ ہمیشہ سے متنازع بنتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری اور کم میعاد کی ادویات کے حوالے سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں خریدی...
کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ محنت سندھ کے ادارے سیسی کے اسپتالوں کے لیے غیر معیاری ادویات اور مشینری کی خریداری میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی شکایات پر سیسی کے 7 اسپتالوں اور 42 ڈسپنسریز کے لئے سالانہ 9 ارب روپے کے ادویات کی خریداری کی آڈٹ کا حکم دے دیا۔ بدھ کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی) کے سال 2018ء اور 2019ء کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ محنت رفیق قریشی، کمشنر سیسی میانداد راہوجو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے سیسی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنا نا عوام کی بہت بڑی خدمت ہے، خواب تھا ما ھولیات کے تحفظ کے لئے کچھ ایسا کر سکوں جس سے لوگ صاف فضا میں سانس لے سکیں ، پہلی بار موثر ما حولیاتی پالیسی مریم اور نگزیب کی سربراہی میں بنائی گئی ہے ۔ پانچ سال فتنے سے دوری اور استحکام کے مل گئے تو ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔ ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ہر سال سموگ کی صورتحال ماحول کو خراب کرتی ہے۔ سموگ کی وجہ سے بہت...
پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپی کے کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء) پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات و آلات کی قلت کے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے 12 ارب روپے کی عدم ادائیگی کے باعث صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت کو ادویات اور میڈیکل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساڑھے 12 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان ساڑھے 12 ارب روپے میں نگراں دور میں خریداری کی رقم بھی شامل ہے۔ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے حکم دیا ہے کہ نگراں دور کے پیسے جاری نہیں کیے جائیں گے،...
پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صوبائی حکومت کو ادویات اور میڈیکل آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساڑھے 12 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان ساڑھے 12 ارب روپے میں نگراں دور میں خریداری کی رقم بھی شامل ہے۔ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے حکم دیا ہے کہ نگراں دور کے پیسے جاری نہیں کیے جائیں گے، اجلاس میں الزام عائد کیا گیا کہ نگراں دور میں ادویات وغیرہ کی خریداری کی مد میں گڑ بڑ کی گئی۔صوبائی وزیر صحت برائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ادائیگی روکنے کی تصدیق کردی۔ انھوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں معاملہ زیر غور آیا تھا۔ خواجہ عمران نذیر کے مطابق...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے کہا کہ پریشر گروپ اور یونینز ہیلتھ سروس میں رکاؤٹ ڈالتی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں من پسند کمپنیوں کی ادویات لکھی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کا کہنا ہے کہ پریشر گروپس اور یونینز صوبے میں ہیلتھ سروسز کی بہتری کی راہ میں رکاؤٹ ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات کی موجودگی کے باوجود پرچیاں باہر جاتی ہیں۔ انہوں نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کا کل بجٹ 87 ارب روپے ہے، جس میں 51 فیصد تنخواہوں اور 51 فیصد دوسرے اخراجات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں 13 ہزار اسامیاں خالی ہیں...