ایران کی سوڈان میں عام شہریوں پر حملوں کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران سوڈان کے شہر الفاشر میں جاری مسلح درگیریوں، عوامی املاک کی تباہی اور بے گناہ افراد کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمانِ وزارتِ خارجہ نے سوڈان کے شمالی دارفور کے مرکزی شہر الفاشر میں مسلح جھڑپوں، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران سوڈان کے شہر الفاشر میں جاری مسلح درگیریوں، عوامی املاک کی تباہی اور بے گناہ افراد کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے سوڈان کی دوبارہ تقسیم کی بعض خطرناک کوششوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو سوڈان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
اسلام آباد:پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ایسے جارحانہ اقدامات خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ فلسطین کو 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مستحکم ریاست کے طور پر قائم کیا جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔