افغان سمیت کسی بھی غیر قانونی مقیم غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر ہو گی، ذمہ داروں کو پکڑا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ کے قریب سکول بس اور ٹرک کے تصادم میں طلبہ کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور زخمی طلبہ کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کی آمدورفت کے لئے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ کے بارے میں غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بچوں کی حفاظت کے بارے میں کوئی غفلت یا کوتاہی قطعی برادشت نہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے افغان سمیت کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس ہوا۔ ا فغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اور پٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او کو غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کی ڈیوٹی تفویض کی گئی۔ اس موقع پر تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزٹ ویزا یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنے والے افغان سمیت غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر ملازمت کرنے والے افغانوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں بے نامی اور مشکوک پراپرٹیز کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی شخص کسی افغان یا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی دے گا تواس کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خانیوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان کو پراپرٹی رینٹ کے لئے دینے پر 5 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ صوبے بھر کے تمام اضلاع میں افغان شہریوں کے لئے 45 ہولڈنگ سنٹر قائم ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کوقیام وطعام اور طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹ دی جارہی ہے۔ افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے چہرے سے شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جارہا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم، عوام نے سی سی ڈی سے رابطے کر لیئے۔ انتہا پسند جماعت کے لئے پرچارکرنے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی قانون کی زد میں آگئے۔ ضروری کارروائی کے بعد پنجاب بھر میں مدارس کو ڈی سیل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں مقیم افغان باشندوں کا درست ڈیٹا پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ذمہ داروں کو پکڑا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے۔ دوسری طرف سالانہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لئے وزیراعلیٰ کے خصوصی اقدامات سے رائیونڈ اور تبلیغی مرکز کی تمام سڑکوں کی تعمیر ومرمت، بحالی اور پیچ ورک مکمل کر لیے گئے۔ 5ارب68 کروڑ روپے کی لاگت سے رائیونڈ کی 70 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے 13پراجیکٹس کی تکمیل کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ شفاف ٹینڈرنگ کی بدولت 60 کروڑ روپے کی بچت بھی کی گئی۔ رائیونڈ کی4 اہم رابطہ سڑکوں کا پیچ ورک، تمام گڑھے پْر اور روڈز کی سائیڈ یں بھی پختہ اور مرمت کی گئیں۔ سالانہ تبلیغی اجتماع سے قبل رائیونڈ شہر اور گردو نواح کے روڈ جگمگانے لگے۔ سندر رائیونڈ روڈ اجتماع چوک تک پیچ ورک،شولڈر ڈریسنگ اور لین مارکنگ مکمل کر لی گئی۔ میاں جی عبداللہ روڈ،سندر تامرکز 2 کلومیٹر اہم سڑک پر پیچ ورک مکمل کر لیا گیا۔ پاجیاں بائی پاس تا بچوکی پھاٹک، 11کلومیٹر طویل سڑک کا پیچ ورک اور شولڈر بنا دیئے گئے۔ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی آسانی کے لئے سوا دو کلومیٹر ریلوے روڈ کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی۔ رائیونڈ میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے 13پراجیکٹ سے تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو آمدورفت میں آسانی اور سہولت ہوگی۔ مانگا منڈی، لیک سٹی، صوئے آصل، جیا بگا، سندر، میاں جی عبداللہ روڈ، پاجیاں بائی پاس اور ریلوے روڈ کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی مکمل کر لی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سڑکوں کی تعمیر تبلیغی اجتماع کے بارے میں کو پراپرٹی مقیم افغان مکمل کر لی اجلاس میں مریم نواز کر لی گئی کیا گیا پیچ ورک گئی ہے کے لئے کی گئی
پڑھیں:
جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست 2026 یا اس کے بعد توسیع کیے جانے والے افغان پاسپورٹس کو جرمنی میں درست سفری دستاویز کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کی ترجمان ایلینا سنگر نے افغانستان انٹرنیشنل کو جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ افغان سفارتی مشنز میں پاسپورٹ کے حصول کے طریقہ کار میں ہونے والی تبدیلیوں، بین الاقوامی قانونی تقاضوں اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم (ICAO) کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے رہائشی قانون (Residence Act) کی دفعہ 3(1) کے تحت ملک میں داخل ہونے یا رہائش اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے لازم ہے کہ ان کے پاس ایک درست اور تسلیم شدہ پاسپورٹ یا اس کے متبادل منظور شدہ سفری دستاویز موجود ہو۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ یکم اگست 2026 سے پہلے توسیع کیے گئے افغان پاسپورٹس اس نئی پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے اور بدستور قابل قبول رہیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمنی میں اپنے رہائشی اجازت نامے (ریذیڈنس پرمٹ) کی تجدید کے خواہش مند افغان شہریوں کو بھی ایک درست اور تسلیم شدہ سفری دستاویز پیش کرنا ہوگی۔
تاہم جرمنی کے مقامی امیگریشن حکام ہر درخواست کا انفرادی بنیادوں پر جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ متعلقہ افغان شہری کے لیے افغان سفارتی مشن سے پاسپورٹ حاصل کرنا ممکن اور مناسب ہے یا نہیں۔
اگر متعلقہ اتھارٹی اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ کسی افغان شہری کے لیے افغان سفارت خانے یا قونصل خانے سے پاسپورٹ حاصل کرنا ممکن یا مناسب نہیں، تو ایسے فرد کو ٹریول ڈاکیومنٹ فار فارنرز (غیر ملکیوں کے لیے سفری دستاویز) جاری کی جا سکتی ہے۔
جرمن وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 1951 کے جنیوا ریفیوجی کنونشن کے تحت تسلیم شدہ افغان مہاجرین کو افغان سفارتی مشنز سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایسے افراد جرمنی کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ریفیوجی ٹریول ڈاکیومنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
وزارت کے مطابق اس وقت یہ اندازہ لگانا ممکن نہیں کہ نئی پالیسی سے کتنے افغان شہری متاثر ہوں گے، تاہم نئے افغان پاسپورٹس کے اجرا کے لیے درخواستیں بدستور دی جا سکتی ہیں۔
جرمن وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس فیصلے کا جرمنی میں طالبان کی جانب سے مقرر کردہ سفارتی عملے کی موجودگی یا افغان شہریوں کی ملک بدری سے متعلق جرمن حکومت کے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں