پاکستان قونصلیٹ جدہ میں سردار طاہر محمود کی جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر ابراہیم بخش کھوسہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں سردار طاہر محمود کی جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر ابراہیم بخش کھوسہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد چیمبر کے صدر کو اعزازی شیلڈ پیش، پاکستانی کمپنیوں کو جدہ میں سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی
جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بزنس فورم کے وائس چیئرمین ابراہیم بخش کھوسہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ہیڈ کمرشل محترمہ سعدیہ، کمرشل کونسلر فہد چودھری اور شعبہ پاسپورٹ کے کامران بٹ بھی موجود تھے۔سردار ابراہیم کھوسہ نے سردار طاہر کو جدہ ایکسپو کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی اور پاکستانی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پلیٹ فارم و قانونی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سردار طاہر محمود نے کہا: “یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ سعودی عرب میں ایک پاکستانی اس سطح کے بین الاقوامی ایونٹس کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہا ہے۔”
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، انجینئرنگ ونگ اور بلڈنگ کنٹرول میں تقرری و تبادلے ،۔نوٹیفکیشن سب نیوز پر مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت عدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب پنجاب میں عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ عہدہ چھوڑنے سے قبل گنڈاپور نے صوبے میں پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کا باب بند کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سردار طاہر محمود جدہ ایکسپو
پڑھیں:
افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
فائل فوٹوپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی بھی افغانی کے عسکری سرگرمیوں کے لیے ملک سے باہر نہ جانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، ہم اس اعلامیے کو عملی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وحشت اور دہشت کا خاتمہ ہو۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ ایک درست اور مثبت قدم ہے مگر اس پر عملدرآمد افغانستان کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں کبھی کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی، افغانستان سے پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ اسلام کا پیغام امن و سلامتی پاکستان اور افغانستان دونوں پر لاگو ہوتا ہے، اللّٰہ اس خطے کو امن نصیب کرے۔