کوئٹہ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 سے زائد مبینہ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 10 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاکستانی میڈیا چینلز نے سکیورٹی فورسز کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی۔ جس کے دوران ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تاہم اب تک پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کارروائی کا سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کوئٹہ ،دوردراز کے علاقے سے آیا ہوا لڑکا صاف پانی کی تلاش میں سرگرداں ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-15