پریشر گروپس اور یونینز محکمہ صحت کی بہتری میں رکاؤٹ ہیں، سیکرٹری صحت بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے کہا کہ پریشر گروپ اور یونینز ہیلتھ سروس میں رکاؤٹ ڈالتی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں من پسند کمپنیوں کی ادویات لکھی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کا کہنا ہے کہ پریشر گروپس اور یونینز صوبے میں ہیلتھ سروسز کی بہتری کی راہ میں رکاؤٹ ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات کی موجودگی کے باوجود پرچیاں باہر جاتی ہیں۔ انہوں نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کا کل بجٹ 87 ارب روپے ہے، جس میں 51 فیصد تنخواہوں اور 51 فیصد دوسرے اخراجات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں 13 ہزار اسامیاں خالی ہیں اور 2030 تک 8 ہزار نرسوں کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک ہزار نرسوں کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ نصیرآباد میں ایک اور میڈیکل کالج بنایا جا رہا ہے اور ٹرشری ہسپتالوں کو خودمختیار بنایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری صحت نے یہ بھی کہا کہ پریشر گروپ اور یونینز ہیلتھ سروس میں رکاؤٹ ڈالتی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں من پسند کمپنیوں کی ادویات لکھی جاتی ہیں، جبکہ بی ایچ یوز مہنگی ادویات خریدتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایچ یوز وغیرہ 55 اقسام کی ادویات خریدنے کے پابند ہیں، حالانکہ ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کے باوجود پرچیاں باہر جاتی ہیں۔ آئندہ اراکین اسمبلی اپنے حلقے کی بی ایچ یوز میں ادویات کی دستیابی کے پابند ہوں گے۔ سیکرٹری صحت نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام لاگو ہو چکا ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہسپتالوں میں سیکرٹری صحت اور یونینز میں رکاؤٹ جاتی ہیں کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے؛ رانا ثناءاللہ
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔
رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔