بھارتی اوپنر روہت شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی مردوں کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں روہت نے ایڈیلیڈ میں 73 رنز کی اننگز کے بعد سڈنی میں ناقابلِ شکست 121 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس کارکردگی کے نتیجے میں وہ 781 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ افغانستان کے ابراہیم زدران اور کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ گئے۔ روہت کا یہ پہلا موقع ہے کہ وہ ون ڈے میں نمبر ون بنے ہیں، اس سے قبل وہ جولائی 2018 میں دوسری پوزیشن تک پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی رینکنگ: ٹاپ 10 میں بیٹنگ میں کوئی پاکستانی نہیں، بولرز میں نعمان علی 5ویں نمبر پر

دوسری جانب ابراہیم زدران مختصر مدت کے لیے افغانستان کے پہلے بیٹر بنے جنہوں نے ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی، جب دوسرے اور تیسرے میچ کے درمیان گل ان سے نیچے چلے گئے تھے اور روہت ابھی آگے نہیں بڑھے تھے۔

بھارتی نائب کپتان شریاس ایّر ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔ لیگ اسپنر ایڈم زمپا بھی دو درجے اوپر ہو کر بارہویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھارت کے اسپنرز اکشر پٹیل چھ درجے اوپر ہو کر 31ویں اور واشنگٹن سندر 22 درجے ترقی کے بعد 73ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ مانگانوئی میں 135 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 23 درجے ترقی پاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 25ویں پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی بھارت کا ترجمان بن گیا،  کھیل کے بجائے سیاست کی زبان بولنے لگا

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ اوپر ہو کر 12ویں اور کپتان شان مسعود پانچ درجے اوپر ہو کر 42ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ جنوبی افریقہ کے ٹونی ڈی زورزی سات درجے ترقی کے ساتھ 47ویں نمبر پر آگئے۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشَو مہاراج نو درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر آگئے ہیں، جنہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نو وکٹیں حاصل کیں۔ سائمن ہارمر نے دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کر کے 26 درجے ترقی کے بعد 45ویں پوزیشن حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی باولر روہت شرما رینکنگ کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: باولر روہت شرما کرکٹ درجے ترقی کے پوزیشن حاصل پر آگئے ہیں اوپر ہو کر گئے ہیں کے ساتھ حاصل کی

پڑھیں:

بابراعظم ٹی 20 میں روہت شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب تر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کے پاس کرکٹ کی تاریخ میں ایک بڑا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع موجود ہے، جس کے مطابق بابر اعظم صرف 9 رنز بنا کر روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

روہت شرما اس وقت 151 اننگز میں 4231 رنز کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہیں، جب کہ بابر اعظم نے صرف 121 اننگز میں 39.83 کی اوسط سے 4223 رنز بنائے ہیں۔

اگر بابر اعظم آئندہ میچ میں یہ 9 رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ نہ صرف روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیں گے بلکہ دنیا کے وہ واحد پاکستانی بیٹر بن جائیں گے جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہوں گے۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق بابر اعظم کی کارکردگی تسلسل اور فنی مہارت کا مظہر ہے۔ ان کی اوسط دیگر بڑے بیٹسمینوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہے، جو ان کے معیار اور مستقل مزاجی کو ظاہر کرتی ہے۔

بھارت کے ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں اب تک صرف یہی 3 بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا ہندسہ عبور کر پائے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم اپنی فارم برقرار رکھتے ہیں تو نہ صرف یہ ریکارڈ بلکہ آئندہ سالوں میں مزید کئی عالمی اعزازات ان کے نام ہو سکتے ہیں۔ وہ پہلے ہی دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کی پہچان بن چکے ہیں اور ان کی بیٹنگ تکنیک کو کرکٹ کے بڑے ناموں نے بھی سراہا ہے۔

بابر اعظم کے مداحوں کی نظریں فی الحال جنوبی افریقا کے خلاف آئندہ میچ پر جمی ہوئی ہیں، جہاں وہ محض چند گیندوں میں پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور روشن باب لکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • روہت شرما نے ون ڈے رینکنگ میں بنایا منفرد ریکارڈ، عمر رسیدہ بیٹر بن کر نمبر ون بیٹر بن گئے
  • ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، محمد رضوان کی ترقی
  • ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی
  • آئی سی سی رینکنگ جاری، روہت شرما ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بن گئے
  • ویمنز ون ڈے رینکنگ، نشرح سندھو 10ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں
  • اے بی ڈی ویلیئرز کا کوہلی اور روہت کے ناقدین پر شدید ردِعمل، کاکروچز سے تشبیہ
  • بابراعظم ٹی 20 میں روہت شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب تر
  • ڈویلیئرز نے کوہلی اور روہت پر تنقید کرنیوالوں کو ’لال بیگ‘ قرار دیدیا
  • ٹی20 کرکٹ میں واپسی: بابر اعظم اب کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ اعلان ہوگیا