data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 12 سال بعد مجموعی طور پر جب کہ 17 سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز جیت کر کرکٹ مداحوں کو خوش کردیا۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

میچ کا آغاز انگلینڈ کے لیے مایوس کن رہا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کی بیٹنگ لائن محض 36 اوورز میں 175 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جیمی اوورٹن نے 42 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہیری بروک 34 رنز بنا سکے۔ تجربہ کار بلے باز جو روٹ 25، جیکب بیتھل 18، سیم کرن 17 اور جیمی اسمتھ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ دیگر کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی نہ چھو سکے۔

نیوزی لینڈ کے بولرز نے کھیل میں انگلینڈ کی بیٹنگ تباہ کر دی۔ بلیئر ٹکنر نے 4 وکٹیں حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی جب کہ نیتھن اسمتھ نے 2 اور جیکب ڈفی، ذاکری فوکس، مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کو ابتدا میں نقصان ضرور ہوا جب اوپنر ول ینگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، مگر اس کے بعد رچن رویندرا (54) اور ڈیرل مچل (56 ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال دیا۔

کپتان مچل سینٹنر نے بھی برق رفتار 34 رنز بنا کر فتح پر مہر ثبت کی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 33.

1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3، عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ فتح نیوزی لینڈ کے لیے تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے آخری بار انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 2013 میں جیتی تھی جب کہ ہوم گراؤنڈ پر 2008 کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ انگلینڈ کے لینڈ کے

پڑھیں:

پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست

ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان ارجنٹینا نے 2-3 سے شکست دے دی۔

پہلے مرحلے کے دوسرے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے 36ویں منٹ میں کپتان عماد بٹ اور 45ویں منٹ میں رانا ولید نے گول اسکور کیے۔

ارجنٹینا کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا ریڈ بال ہیڈکوچ کی تلاش جلد شروع کرنے کا فیصلہ
  • آئی ایل ٹی 20:ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • پرو ہاکی لیگ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3-7 سے شکست دے دی
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست