ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی دہائیوں کی حکومت کے بعد بھی تباہ حال کراچی بارش و سیوریج کے پانی میں غرق ہے، عوام سوال کر رہے ہیں 18ویں ترمیم کے بعد حاصل اختیارات و وسائل کا کیا فائدہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین نے کہا کہ کچھ ملی میٹر کی بارش نے سندھ حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹوٹی سڑکیں تالاب، گلیاں ندی نالے بن گئیں، حکومت غائب اور عوام بےحال ہیں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت، جعلی میئر اور جماعت اسلامی کے بلدیاتی چیئرمینز سب ناکام ہیں۔ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی والے ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں جبکہ عوام بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں، تھوڑی سی بارش نے"شہرِ قائد" کو مفلوج کر دیا، حسب معمول انتظامیہ خوابِ خرگوش میں سو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بلدیہ سنبھالنے کے بعد صرف پریس کانفرنسیں کیں، میدان میں ان کی کارکردگی صفر ہے، نالوں کی صفائی، نکاسی آب، انفراسٹرکچر کی بہتری کے سب دعوے صرف کاغذی ہیں۔ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دہائیوں کی حکومت کے بعد بھی تباہ حال کراچی بارش و سیوریج کے پانی میں غرق ہے، عوام سوال کر رہے ہیں 18ویں ترمیم کے بعد حاصل اختیارات و وسائل کا کیا فائدہ ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اراکین سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی نے کہا کہ کے بعد

پڑھیں:

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

 

 

 

ایران نے عشروں کی بدترین خشک سالی سے نمٹنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے مصنوعی بارش برسانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ کارروائی ہفتے کو بحیرہ اُرمیہ کے بیسن کے اوپر کی گئی۔

بحیرہ اُرمیہ جو ایران کی سب سے بڑی جھیل ہے، بڑی حد تک خشک ہوچکی ہے اور اب وہاں وسیع نمک زار پھیل چکا ہے، آئندہ دنوں میں مشرقی اور مغربی آذربائیجان میں بھی یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید خشک سالی: رواں سال بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑسکتا ہے، صدر مسعود پزشکیان

ملک میں بارش کی شرح ریکارڈ حد تک کم ہے اور ذخائر تقریباً خالی ہونے کے قریب ہیں۔ گزشتہ ہفتے صدر مسعود پزیشکیان نے خبردار کیا تھا کہ اگر جلد بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی راشننگ شروع کرنا پڑ سکتی ہے اور شہریوں کو دارالحکومت سے منتقل بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

کلاؤڈ سیڈنگ میں مخصوص کیمیکل سالٹس، جیسے سلور یا پوٹاشیم آئیوڈائیڈ، ہوائی جہاز یا زمینی جنریٹرز کے ذریعے بادلوں میں داخل کیے جاتے ہیں تاکہ آبی بخارات آسانی سے بارش کی شکل اختیار کر سکیں۔ یہ تکنیک کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہی ہے اور متحدہ عرب امارات بھی اسے پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اپنا چکا ہے۔

ایران کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال بارشیں طویل المدتی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 89 فیصد کم رہیں۔ ادارے نے کہا کہ ملک اس وقت گزشتہ 50 برس کی خشک ترین خزاں سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا

حکام نے اعلان کیا ہے کہ اضافی پانی استعمال کرنے والے گھروں اور کاروباروں پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ موسمیاتی بحران کے قومی مرکز کے سربراہ احمد وظیفہ نے بتایا کہ تہران، مغربی آذربائیجان، مشرقی آذربائیجان اور مرکزی صوبے کے ڈیمز کی صورت حال تشویشناک ہے اور ان میں پانی کی سطح سنگل ڈیجٹس میں ہے۔

جمعہ کو تہران کی ایک مسجد میں شہری بارش کے لیے خصوصی دعاؤں میں شریک ہوئے۔ ہفتے کو مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں کچھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک اسکی ریزورٹ پر اس سال کی پہلی برف باری بھی دیکھی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایران بارش بحیرہ اُرمیہ خشک سالی کلاؤڈ سیڈنگ

متعلقہ مضامین

  • چین؛ 31 دسمبر تک شادی کرنے والوں پر حکومت نے انعامات کی بارش کردی
  • اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، سرفراز بگٹی
  • سندھ حکومت کے تحت آن لائن ای اسپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل
  • ‏ملک بھرمیں موبائل فون سروس کے مسائل پر اراکین اسمبلی کا اظہار ناراضی
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،سندھ حکومت
  • 77 سال بعد چینی کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول ختم کرنے کا فیصلہ
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • آزاد کشمیر، چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج
  • ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز
  • لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر