Jasarat News:
2025-10-04@20:14:00 GMT

بارش کے بعد سڑکوں پر گڑھے پڑنے سے گاڑیاں دھنس گئیں

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہوں سے تو پانی کلیئر ہو گیا لیکن کئی اندرونی علاقوں اور سڑکوں کی صورتِ حال ابتر ہے جہاں کچھ علاقوں میں ابھی بھی پانی سڑک پر موجود ہے وہیں بارش کے باعث سڑکوں پر پڑنے والے بڑے بڑے گڑھے شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہے ہیں۔کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہوں سے تو پانی کی نکاسی ہو گئی ہے لیکن شہر کے مختلف علاقوں کی اندرونی سڑکوں اور گلیوں کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے۔کہیں سیوریج کے مسائل سامنے آ گئے ہیں تو کہیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے گزرنا شہریوں کے لیے ایک امتحان ثابت ہو رہا ہے۔کراچی کے علاقے گارڈن میں اب تک پانی سڑک پر موجود ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

فائل فوٹو۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ 

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں 5 سے 7 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج پر ہے۔ 

بارشوں سے دریائے سوات، پنجکوڑا اور دریائے کابل کے بہاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین جنگ خطرناک اور مہلک مرحلے میں داخل، انسانی حقوق کمشنر
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری
  • راولپنڈی میں سوا ماہ بعد موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
  • حیدرآباد: پبلک اسکول روڈ پر پڑنے والے گڑھے کا منظر ، گڑھا رہائشیوں اور مسافروں کیلیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے
  • حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش اور سیوریج کا پانی قبرستان میں جھیل کا منظر پیش کررہا ہے
  • حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش کا پانی جگہ جگہ جھیل کا منظر پیش کررہا ہے
  • پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 50 گھنٹوں سے منقطع، کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بند
  • این ڈی ایم اے نے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • اسلام آباد پولیس اِن ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں بند
  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان