اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ کے 17 علاقوں کو خالی کرنے کا حکم، بڑے آپریشن کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور بڑے زمینی آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے متعدد گنجان آباد علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا ہےکہ رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ فوری انخلا نہ کریں تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، شمالی غزہ کے مشرقی زیتون، التفاح، الدرَج، صبرہ، جبالیہ البلد، جبالیہ کیمپ، تل الزعتر اور دیگر علاقوں سمیت مجموعی طور پر 17 محلوں کے مکینوں کو جنوبی علاقے المواسی کیمپ میں منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ فوجی کارروائیاں آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کریں گی اور مذکورہ علاقوں میں ممکنہ طور پر زمینی آپریشن یا فضائی حملے کیے جائیں گے۔ اسرائیلی فوج نے اشارہ دیا ہے کہ شمالی غزہ میں آپریشن کے بعد یہ کارروائیاں وسطی غزہ تک پھیل سکتی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی حکام اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی انخلا کے احکامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “اجتماعی سزا” اور “نسل کشی کے تسلسل” سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک بار پھر بے گناہ شہریوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 56,500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے،زخمی: 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہیں، اسکول، اسپتال اور رہائشی عمارتیں: ہزاروں کی تعداد میں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج شمالی غزہ
پڑھیں:
نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا، گھر چھوڑنے کا حکم
اسلام آباد:بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں مدت ختم ہونے سے قبل گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت کاروں کی مسلسل نگرانی ہوری ہے، ان کے گھر کی انٹرنیٹ کی سہولیات وقتأ فوقتأ روکی جارہی ہیں، پاکستانی سفارت کار جن گھروں میں رہ رہے ہیں، ان گھروں کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر خالی کرنے کا حکم کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی جاری کردیا گیا، چار سے پانچ پاکستانی سفارت کاروں کو اب تک گھر چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔