جنگ کے دوران ایران نے جدید اور خفیہ اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، عبرانی چینل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کان نے مزید کہا: "اسپارک ڈرون" ان ڈرونز میں سے ایک تھا جو ایران کے ہاتھوں تباہ ہوا۔ اسپارک ڈرون اسرائیلی فوج کے زیر استعمال خفیہ ڈرونز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ڈرونز دو پے لوڈز لے جا سکتے ہیں اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اسکواڈرن کے حصے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے ایران کے دفاعی نظام کے ہاتھوں صیہونی ریاست کے اہم اور خفیہ ڈرونز کے گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صیہونی چینل "کان" نے اعتراف کیا ہے کہ ایران 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی ریاست کے جدید ڈرونز کو گرانے میں کامیاب ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرونز، جو صیہونی فوج کے زیر استعمال تھے، ایرانی افواج کے ہاتھوں تباہ کیے گئے۔ کان نے مزید کہا: "اسپارک ڈرون" ان ڈرونز میں سے ایک تھا جو ایران کے ہاتھوں تباہ ہوا۔ اسپارک ڈرون اسرائیلی فوج کے زیر استعمال خفیہ ڈرونز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ڈرونز دو پے لوڈز لے جا سکتے ہیں اور معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اسکواڈرن کے حصے کے طور پر کام کرتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایرانی ایئر ڈیفنس نے صیہونی رژیم کے کئی ڈرونز کو الیکٹرانک وار فیئر کے ذریعے درست حالت میں اتار لیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جنگ کے دوران اسرائیل کی اہم ٹیکنالوجی ایران کے ہاتھوں لگ گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنگ کے دوران اسپارک ڈرون کے ہاتھوں ایران کے
پڑھیں:
کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
فائل فوٹوکراچی میں رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں معاذ، عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال، کریم اور بلال شامل ہیں۔
ملزمان سے نقلی پستول، چوری شدہ موٹرسائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد کی گئی ہیں، یہ گروہ لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ کے لیے بھتہ وصول کرتا تھا اور مختلف گوداموں، تاجروں اور دکانداروں سے رقم بٹورتا تھا۔
پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں...
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کریم اور بلال نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں بھی کی ہیں، ملزمان شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے نقلی پستول استعمال کرتے تھے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ہمراہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔