غزہ میں صیہونی فورسز کے حملے تیز، 77 فلسطینی شہید( 265 زخمی )
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اسرائیل کا زمینی حملہ شدت اختیار کر گیا، ، لاکھوں فلسطینی محصور ، خوراک، پانی اور بجلی کی شدید قلت
نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہید ،عرب میڈیا
اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا، صیہونی فوج نے بے گھر، نقل مکانی کرتے اور امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر حملے کیے۔عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 77 فلسطینی شہید، 265 زخمی ہو گئے، 13 افراد کو امداد کی فراہمی کے مراکز کے قریب شہید کیا گیا۔17 سالہ فلسطینی نوجوان بھوک اور علاج نہ ملنے سے چل بسا، ایک ہی خاندان کے 11 افراد اسرائیلی حملے میں شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ شہر پر اسرائیل کا زمینی حملہ شدت اختیار کر گیا، لاکھوں فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے، خوراک، پانی اور بجلی کی شدید قلت، فلسطین انسانی بحران کا شکار ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی تعداد 65 ہزار 626 ہوگئی، 1 لاکھ 67 ہزار 783 فلسطینی زخمی ہیں۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فلسطینی شہید عرب میڈیا
پڑھیں:
غزہ: اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 83 فلسطینی شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">