جنین، طولکرم اور نورشمس میں صیہونی فوج کے ہاتھوں 1 ہزار مکانات مسمار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
جنین اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کو 159 دن ہو چکے ہیں۔ اس عرصے میں گھروں کو بلڈوز کرنا، انہیں نذر آتش کرنا اور کئی گھروں کو اسرائیلی فوجی چوکیاں بنا دینا معمول بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج کی سفاکانہ جارحیت کے نتیجے میں شمالی مغربی کنارے کے تین بڑے پناہ گزین کیمپوں، جنین، طولکرم اور نور شمس میں فلسطینیوں کے ایک ہزار سے زائد مکانات کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا گیا۔ یہ درندگی رواں برس جنوری سے اب تک جاری ہے۔ فلسطین کی دو اہم کمیٹیوں نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنین، طولکرم اور نور شمس کیمپوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ قابض ریاست نے سنہ 2025ء کے آغاز میں ایک وحشیانہ فوجی آپریشن کا آغاز کیا، جسے انہوں نے "آہنی دیوار” کا نام دیا۔ اس کا پہلا نشانہ جنین شہر اور اس کا کیمپ بنا، بعد ازاں اس درندگی کا دائرہ طولکرم اور نور شمس تک پھیل گیا۔ آج تک یہ جارحیت جاری ہے، جس نے ہزاروں فلسطینیوں کی زندگی کو تلپٹ کر کے رکھ دیا ہے۔ جنین کیمپ کی میڈیا کمیٹی کے مطابق، صرف اسی کیمپ میں قابض اسرائیل نے چھ سو سے زائد مکانات مکمل طور پر منہدم کر دیے۔ دیگر درجنوں مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، جو اب رہنے کے قابل نہیں رہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ جنین اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کو 159 دن ہو چکے ہیں۔ اس عرصے میں گھروں کو بلڈوز کرنا، انہیں نذر آتش کرنا اور کئی گھروں کو اسرائیلی فوجی چوکیاں بنا دینا معمول بن چکا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طولکرم اور گھروں کو
پڑھیں:
کنگنا رناوت نے سیلفی لیتے مداح کو دھکا دینے پر جیا بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا
جیا بچن کے ایک مداح کو سیلفی لینے کے دوران دھکا دینا پر بالی ووڈ اور سیاست کا مشترکہ معاملہ بن گیا۔ کنگنا رناوت بھی میدان میں آگئیں۔
ماضی کی مقبول ترین ہیروئن جیا بچن کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے اور وہ اپنی پارٹی سے رکن اسمبلی بھی ہیں۔
کنگنا رناوت بھی بالی ووڈ کی مشہور اور بے باک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت بی جے پی کی رکنِ پارلیمان ہیں۔
سینئر اداکارہ جیا بچن کے سیلفی لینے والے شخص کو دھکا دینے کے واقعے پر سیاسی عداوت اور پیشہ ورانی حسد نے صورت حال کو مزید گھمبیر کردیا۔
بالی ووڈ میں منہ پھٹ کہلائی جانے والی اداکارہ کنگنا رباوت نے جیا بچن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کی بکواس اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ جیا بچن سب سے زیادہ بگڑی ہوئی، مراعات یافتہ، اور شرمندگی کی علامت خاتون ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سماج وادی پارٹی کی ٹوپی مرغے کی کلغی لگتی ہے اور جیا بچن لڑاکا مرغی کی طرح لگتی ہیں۔ یہ سب کچھ انتہائی شرمناک ہے۔
تاحال جیا بچن کا کنگنا رناوت کی اس پوسٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔