بلوچستان، موسیٰ خیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ، گھروں کو نقصان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ رکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں اور 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریلوے حکام کی نااہلیاں کھل کر سامنے آنے لگیں
سٹی 42 : ریلوے حکام کی نااہلیوں کے باعث 15 دن میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات سامنے آ گئے۔
یکم اگست اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی جبکہ 8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ سامنے آئی،9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس کی ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
علاوہ ازیں 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی، جبکہ 11 اگست گزشتہ رات موسی پاک ایکسپریس رائیونڈ کے مقام پر 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، موسی پاک ایکسپریس رائیٹنگ میں ڈیریلمنٹ ہونے سے 2 سے3 مسافر زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ اسلام ایکسپریس حادثہ پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے نوٹس لیکر 7 دن میں انکوائری مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے،ریلوے ذرائع ریلوے ٹریک جگہ جگہ سے متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری