WE News:
2026-07-24@13:43:37 GMT

کیا رونالڈو 1000 واں گول کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

کیا رونالڈو 1000 واں گول کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے؟

سابق مانچسٹر یونائیٹڈ کوچ رینی مولینسٹین نے پرتگالی فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں پیشگوئی کی ہے کہ وہ اپنا 1000 واں گول مکمل کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

فٹبال ویب سائٹ گول کے مطابق مولینسٹین نے مشورہ دیا ہے کہ رونالڈو کے لیے اپنے شاندار کیریئر کا اختتام کرنے کا بہترین وقت وہی ہو گا جب وہ یہ تاریخی سنگِ میل عبور کر لیں گے۔

رونالڈو اس وقت النصر کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں اور دنیا کے پہلے فٹبالر بننے کی کوشش میں ہیں جو 1000 گولز کا ہندسہ عبور کریں۔

مزید پڑھیے: زیادہ دولت کمانے والے کھلاڑیوں میں رونالڈو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، میسی تیسرے نمبر پر

اس حوالے سے مولینسٹین نے بیٹ وکٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لوگ رونالڈو اور ان کے 1000 گولز کے لیے یاد رکھیں گے لیکن اگر یہ سنگ میل کسی شاندار انداز میں مکمل ہو مثلاً پرتگال کے لیے تو پھر کہانی مکمل ہو جاتی ہے۔

مولینسٹین  نے کہا کہ اگر انتخاب کا موقع ہو تو شاید رونالڈو یہی چاہیں گے کہ آخری گول اپنی قومی ٹیم کے لیے کریں۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اب تک 945 گول کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک اور تاریخی ریکارڈ کے قریب

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس لمحے کو دیکھ رہی ہو گی، ذرا تصور کریں اس گول کیپر کا جو رونالڈو کا 1000واں گول کھا جائے گا اور خود بھی تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: دوزانو بیٹھے دعا مانگتے کرسٹیانو رونالڈو کا کلپ وائرل ہوگیا

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ رونالڈو کھیلتے رہیں گے یہاں تک کہ وہ اپنا 1000واں گول کر لیں اور شاید یہ وہ لمحہ ہو گا جب وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کریں گے۔

ناقابل یقین کارکردگی

رینی مولینسٹین نے رونالڈو کی رفتار اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو کچھ انہوں نے اتنے کم وقت میں حاصل کیا، وہ ناقابل موازنہ ہے۔

مستقبل کی جھلک

رونالڈو نے حال ہی میں النصر کے ساتھ 2027 تک نیا 2 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ فٹبال کے حلقے توقع کر رہے ہیں کہ وہ اور ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی شاید 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں آخری بار ایک ساتھ میدان میں نظر آئیں گے جو ممکنہ طور پر دونوں عظیم کھلاڑیوں کا آخری عالمی مقابلہ ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رونالڈو کا ہزارواں گول رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سابق مانچسٹر یونائیٹڈ کوچ رینی مولینسٹین کرسٹیانو رونالڈو.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو کرسٹیانو رونالڈو مولینسٹین نے رونالڈو نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی

19 جولائی سے خیبرپختونخوا میں ہونے والی شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اب تک 28 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد، 3 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

زیادہ تر حادثات گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے یا سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعث پیش آئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں اور فیلش فلڈ سے مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 37 گھروں کو جزوی جبکہ 10 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

Heavy monsoon rains triggered dangerous flash floods in Khyber District, KP, sweeping away a vehicle. Thanks to the quick action of local residents, the driver was rescued safely.#FlashFlood #Khyber #Pakistan #Monsoon2026 #ClimateAction #StaySafe pic.twitter.com/QoeeY8x1if

— MH ClimateActions (@mhclimateaction) July 23, 2026

یہ حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، اپر کوہستان، ٹانک، تورغر، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، 12 افراد جاں بحق، 18 زخمی

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین تک امدادی سامان کی فوری فراہمی اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری سرکاری الرٹس اور ایڈوائزریز پر سختی سے عمل کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ادارے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی یا دیگر معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بارش پی ڈی ایم اے حساس خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 سیاحتی مقامات سیلاب سیلابی ریلوں فعال فیلش فلڈ موسمی صورتحال

متعلقہ مضامین

  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان