Jasarat News:
2025-11-10@03:46:52 GMT

وینزویلا میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 6.2 ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زولیا ریاست کے ایک کم آبادی والے علاقے میں واقع تیل کے شہر مینی گرانڈے سے تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلے پر، زمین کی سطح سے 7.

8 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔تاحال حکومت کی جانب سے زلزلے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیرس: لوور میوزیم کے سیکورٹی سسٹم میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرس کے لوور میوزیم کے سیکورٹی سسٹم میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف ہوگیا۔ میوزیم میں دن دیہاڑے 7 منٹ میں ہونے والی ایک کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی ڈکیتی کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سیکورٹی سسٹم کا پاس ورڈ انتہائی آسان تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ میوزیم کے سیکورٹی سسٹم کے پاس ورڈ کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا تھا۔ اس کمزوری کی نشاندہی پہلی بار 2014 ء میں بھی کی گئی تھی۔ آڈٹ رپورٹ میں میوزیم کے سائبر سیکورٹی نظام میں سنگین کوتاہیاں پائی گئی تھیں، جس میں انتہائی اہم حفاظتی نظام کے تحفظ کے لیے دو دہائیوں پرانے سافٹ ویئر پر انحصار کرنا شامل تھا۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ
  • بلوچستان: مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
  • ویتنام میں طوفان کالمیگی سے تباہی‘ 5 افراد ہلاک
  • جنوبی کوریا: بجلی گھر کا بوائلر گرنے سے3 مزدور ہلاک
  • پیرس: لوور میوزیم کے سیکورٹی سسٹم میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف
  • نئی دہلی ائرپورٹ کے نظام میں خرابی‘ سیکڑوں پروازیں متاثر
  • ماسکو میں اچانک نمودار ہونیوالے پُراسرار آگ کے گولے سے ہلچل
  • بھارت: ٹرین میں کمبل اور چادر پر جھگڑا‘ فوجی اہلکار قتل
  • کویت : شہریت سے محروم کیے گئے افراد کے بینک اکاؤنٹ بھی منجمد