اسرائیل میں جو نیتن یاہو کیساتھ کیا جا رہا ہے وہ خوف ناک ہے، امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم قیدیوں کی بازیابی کیلئے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے امریکا کیساتھ ملکر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کیخلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرپشن اسکینڈل کا شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں جو نیتن یاہو کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ خوف ناک ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم قیدیوں کی بازیابی کے لیے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایسا اسرائیلی وزیراعظم سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے اور وہ بھی ایک ایسی چیز پر جس کا وجود ہی نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو اسی انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے امریکا میں وہ خود گزرے ہیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف اس نوعیت کی عدالتی کارروائی ایران اور حماس سے ڈیل کرنے میں رکاوٹ بنے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، جو کسی بھی ملک پر خرچ کی جانیوالی رقم سے زیادہ ہے۔ امریکا اس عدالتی کارروائی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف یہ عدالتی کارروائی ہماری فتح کو گہنا دے گی، نیتن یاہو کو جانے دیا جائے، انہیں بڑے کام کرنا ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم کہ نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ
پڑھیں:
جو بائیڈن بدترین صدر، کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے: ٹرمپ
واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ثابت ہوئے ہیں جو کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی افغانستان میں پسپائی ذلت آمیز واقعات میں سے ایک ہے، بائیڈن کے فیصلے سے 13 بہادر امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کی کمزوری دیکھ کر روس یوکرین پر حملہ آور ہوا، بائیڈن کے دور میں ہی حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا، مباحثے میں شکست کے بعد بائیڈن کو انتخابی مہم سے دستبردار ہونا پڑا۔