غزہ میں اسرائیلی حملے تھم نہ سکے، مزید 81 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بدستورجاری۔ 24 گھنٹے میں صیہونی درندوں نے مزید81 افراد کو شہید اور 4 سو22 کو زخمی کردیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 81 فلسطینی شہید، 422 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے چلنے والے امدادی مراکز قتل کا میدان بن گئے۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید ہے۔ تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ ”امریکا خوراک اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے، لیکن دیگر ممالک اس انسانی بحران میں قابل ذکر کردار ادا نہیں کر رہے۔“
یواین آر ڈبلیو اے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ حکم دے کر امداد کے منتظر 21 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، محصور علاقے میں ایک ہفتے میں غذائی قلت سے 66 بچے شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیئے، نصیرات، زہراء، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت متعدد علاقے خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اب تک 56 ہزار 412 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 54 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جنوبی لبنان پر اسرائیلی توپخانے و ڈرون طیاروں کے متعدد حملے
جنگبندی معاہدے کے باوجود لبنانی سرزمین پر اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم نے لبنان جنوب میں واقع مختلف علاقوں کو توپخانے اور ڈرون طیاروں کیساتھ متعدد بار نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی کی سفارشات پر لبنانی حکومت کی جانب سے ملکی عوامی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنے پر آمادگی کے اظہار کے ساتھ ہی غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے لبنان کے جنوبی علاقوں کو ایک مرتبہ پھر وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق جارح اسرائیلی فوج کے توپخانے نے جنوبی لبنان کے قصبے یارون کے مضافات میں واقع کوہ ہرمون کو نشانہ بنایا جس کے ساتھ ہی قابض فوج کی جانب سے بیت لیف اور رامیا نامی قصبوں کے درمیان واقع علاقے پر بھی متعدد حملے کئے گئے۔ اس بارے لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ النبطیہ نامی علاقے کے قصبے میفدون پر اسرائیلی ڈرون طیاروں کے حملے میں 1 شامی شہری زخمی ہوا ہے۔