data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 63 فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔

طبی ذرائع اور سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔غزہ سِول ڈیفنس کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ شہر کے علاقے الدرج میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والی فضائی کارروائی میں 22 افراد شہید ہوئے جن میں 9 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ اسی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کئی حملے کیے گئے۔ صبرا محلے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ الرمال کے علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔ تل ہوہ میں بے گھر فلسطینیوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ شجاعیہ میں بھی فضائی بمباری سے 2 شہری جاں بحق ہوئے۔

ادھر وسطی غزہ میں النصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک بے گھر فلسطینیوں کے اجتماع پر فضائی حملے میں 11 افراد شہید اور 17 زخمی ہوئے۔ اسی کیمپ میں دو گھروں پر حملوں سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔جنوبی غزہ کے شہر رفح میں امداد لینے کے لیے جمع شہریوں پر اسرائیلی فائرنگ کی گئی جس میں 9 افراد شہید ہوئے، جبکہ خان یونس میں بھی ایک فلسطینی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاں بحق ہوئے افراد شہید

پڑھیں:

بنوں،پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 7ملک دشمن ہلاک، اہلکار شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنوں:۔ بنوں میں تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

 ڈی پی او نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 7 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 4شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

شہید پولیس اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی سخت کر دی اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام، ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
  • بنوں میں سرچ آپریشن، 7 ملک دشمن ہلاک، اہلکار شہید
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک پر اسرائیلی افسرہ گھر میں نظر بند
  • بنوں،پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 7ملک دشمن ہلاک، اہلکار شہید
  • ٹانک میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
  • بنوں: پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ، 7 ملک دشمن ہلاک، ایک اہلکار شہید
  • غزہ میں مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں وصول‘ مجموعی تعداد 285 ہو گئی
  • اسرائیلی جنگی جرائم: یو ٹیوب نے سیکڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ  کردیں
  • غزہ میں مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں وصول، مجموعی تعداد 285 ہو گئی