دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے دبئی مال میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریستوران میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا اور ریستوران میں موجود تمام مہمانوں کا بل خاموشی سے ادا کردیا۔بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کا مجموعی بل 30 ہزار اماراتی درہم یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ تھا۔جب کھانے کے بعد مہمانوں نے بل مانگا تو انہیں بتایا گیا کہ شیخ حمدان اور شیخ خالد نے سب کا بل پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔ریستوران انتظامیہ نے بعد میں اسے اعزاز اور فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ولی عہد نہایت وقار اور سادگی کے ساتھ ملے اور ان کی سخاوت نے عملے اور مہمانوں پر گہرا اثر چھوڑا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ولی عہد

پڑھیں:

ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دبئی سے فیصل آباد، اور پشاور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی، اندرون ملک منسوخ پروازوں میں گلگت اسلام آباد، اسلام سے گلگت پروازیں شامل ہیں۔

اسکردو اسلام آباد اور اسلام آباد اسکردو پرواز بھی منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

قومی ایئر لائن کی ملکی اور بین الاقوامی 18 پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں پہلی فلائنگ ٹیکسی نے کامیاب آزمائش مکمل کرلی
  • لاہور، حکومت اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب، ماہانہ 12 ہزار روپے ملیں گے
  • کیڈٹ کالج وانا: تمام حملہ آور خوارج جہنم واصل، 525 کیڈٹس سمیت 650 افراد ریسکیو
  • اسلام آباد دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے نام
  • مونگ پھلی کے دانوں پر موجود چھلکوں کو کھانے سے کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟
  • فضل الرحمن دبئی چلے گئے
  • قلات: فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
  • جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے دبئی روانہ
  • ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
  • بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں 2 قبائلی رہنماؤں سمیت 9 افراد ہلاک، 2 ڈرائیور اغوا