data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے آغاز سے قبل دبئی ہیڈکوارٹرز میں خواتین میچ آفیشلز کے خصوصی وفد کا پرتپاک استقبال کیا، یہ پینل 14 امپائرز اور چار میچ ریفریز پر مشتمل ہے جو دنیا کے 10 مختلف ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے۔

اس سال کا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا اور تاریخی اعتبار سے پہلی مرتبہ یہ ایونٹ صرف خواتین آفیشلز کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔

 تمام 50 اوورز کے میچز میں سپروائزنگ ٹیم مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوگی، جو عالمی کرکٹ میں صنفی برابری کی ایک اہم مثال ہے۔

ایمریٹس گروپ ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ برائے کارپوریٹ کمیونیکیشنز، مارکیٹنگ اور برانڈ بٹروس بٹروس نے کہا کہ  آئی سی سی کے آفیشل ایئرلائن پارٹنر کے طور پر ایمریٹس کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ پہلی مکمل خواتین ٹیم کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے جو اس اہم ٹورنامنٹ میں میچز کو سپروائز کرے گی۔

 یہ شراکت داری نہ صرف کھیل کے شائقین کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرتی ہے بلکہ میدان کے اندر اور باہر صنفی مساوات اور برابر مواقع کے فروغ کا بھی عکاس ہے۔

ایمریٹس خواتین آفیشلز کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی 100٪ کرکٹ فیوچر لیڈرز پروگرام کی بھی معاونت کرتا ہے، جس کا مقصد خواتین کو عالمی معیار کے تربیتی اور ترقیاتی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں قائدانہ کردار ادا کرسکیں۔

 اس پروگرام کے تحت خواتین امپائرز اور آفیشلز کو خصوصی رعایتی کرایے اور سہولیات دی جاتی ہیں تاکہ وہ بیرون ملک تربیت اور مینٹورشپ کے ذریعے اپنے کیریئر کو آگے بڑھا سکیں۔

ایمریٹس اور آئی سی سی کی شراکت داری تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے اور اسے کھیلوں کی دنیا کی طویل المدتی اور مستحکم ترین پارٹنرشپس میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس تعاون کے تحت ایمریٹس کا لوگو آئی سی سی کے ایلیٹ اور انٹرنیشنل امپائرز و ریفریز کی کٹس پر نمایاں ہوتا ہے جبکہ ایئرلائن دنیا بھر میں ہونے والے بڑے کرکٹ ایونٹس کے لیے آفیشلز کو سفری سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

ان ایونٹس میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ، ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل شامل ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا یہ ایڈیشن کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جس سے خواتین کی شمولیت کو مزید فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر کرکٹ میں نئے رجحانات جنم لیں گے۔

منیر عقیل انصاری ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرکٹ ورلڈ کپ

پڑھیں:

ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دبئی سے فیصل آباد، اور پشاور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی، اندرون ملک منسوخ پروازوں میں گلگت اسلام آباد، اسلام سے گلگت پروازیں شامل ہیں۔

اسکردو اسلام آباد اور اسلام آباد اسکردو پرواز بھی منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

قومی ایئر لائن کی ملکی اور بین الاقوامی 18 پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن بھی پاکستان ٹیم کی قسمت نہیں بدل سکا
  • ویمنز ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہلی بار چیمپئن بن گئی
  • فضل الرحمن دبئی چلے گئے
  • جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے دبئی روانہ
  • ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
  • شمالی کوریا کی خواتین فٹبال ٹیم نے چوتھی بار ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کردی
  •  پاکستان اور سری لنکا ایک روزہ سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان، کون سا میچ کہاں کھیلا جائے گا؟
  • آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے اہم فیصلہ
  • ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے آئی سی سی کا اہم فیصلہ
  • آئی سی سی اجلاس:ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری