کراچی:

13 ویں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ تمام میچ آفیشلز کی ذمہ داریاں خواتین ادا کریں گی۔

منگل سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں آئی سی سی کی میچ آفیشلز  کے لیے دبئی میں ایمریٹس گروپ ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر میچ آفیشلز کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو صنفی مساوات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

کھیلوں میں خواتین کی حمایت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ فیوچر لیڈرز پروگرام کی بھرپور تائید کی گئی جس کا مقصد کھیلوں کی خواہشمند خواتین لیڈروں کو عالمی سطح پر ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

2 نومبر تک جاری رہنے والے عالمی ویمنز کپ میں 10 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی 14 امپائرز اور 4 میچ ریفریز ذمہ داریاں ادا کریں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میچ آفیشلز

پڑھیں:

شاہ رخ خان کو 33 سال بعد بالآخر پہلا نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا

بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کو بالآخر بھارتی حکومت کی جانب سے پہلا نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کو تین دہائیوں سے زیادہ دینے کے باوجود انہیں یہ اعزاز پہلی بار دیا گیا ہے۔

بھارت میں نیشنل فلم ایوارڈز کا سلسلہ 1954 سے جاری ہے اور ہر سال منعقدہ اس فیسٹیول میں اداکاروں، فلموں اور فلمی صنعت سے وابستہ مختلف شعبہ جات کو اعزازات دیے جاتے ہیں۔ امسال کے ایوارڈز میں شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا، جب کہ نئے اداکار وکرانت میسی کو بھی اسی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا۔

اداکارہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ’بارہویں فیل‘ کو دیا گیا، جب کہ تامل، تیلگو اور گجراتی سمیت مقامی زبانوں کی فلموں کو بھی مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔

71ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2025 کے فیسٹیول میں مجموعی طور پر 21 ایوارڈز تقسیم کیے گئے، جو 19 مختلف کیٹیگریز میں تھے۔ تقریب میں بہترین ہندی فلم، بہترین ہدایتکار، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، بہترین فلم نقاد، بہترین گیت، بہترین ایکشن ڈائریکشن، بہترین پلے بیک سنگر (خواتین و مرد)، بہترین کوریوگرافی، میک اپ، کاسٹیوم ڈیزائن، سنیماٹوگرافی اور ساؤنڈ ڈیزائن سمیت کئی دیگر کیٹیگریز کے ایوارڈز شامل تھے۔

شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں بھارتی سرکاری ٹی وی ’’دوردرشن‘‘ کے ڈراموں سے کیا، جب کہ ان کی پہلی فلم دیوانہ 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔ پہلی ہی فلم میں وہ ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے اور اسی سال انہوں نے سات فلموں میں کام کرکے بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی۔

گزشتہ 33 برسوں میں شاہ رخ خان نے درجنوں یادگار اور کامیاب فلمیں پیش کیں اور متعدد نجی فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے، مگر نیشنل فلم ایوارڈ کا اعزاز انہیں پہلی بار ملا ہے، جسے مداح ایک تاریخی لمحہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: میچ آفیشلز کی تمام ذمہ داریاں پہلی بار خواتین کے سپرد
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟
  • صائم ایوب نے ٹی20 کرکٹ میں بدترین ریکارڈ برابر کردیا
  • ٹی 20میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کاکردگی کے لیے پرعزم
  • شان مسعود 27-2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ تک پاکستان کے کپتان برقرار
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں
  • شاہ رخ خان کو 33 سال بعد بالآخر پہلا نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا
  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، کل سے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگا