آئی سی سی اجلاس:ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
آئی سی سی کے اجلاس میں ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی تاہم ایشیاء کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاء کپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔ادھر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایسوسی ایٹ ممالک کے فنڈز میں 10 فیصد اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی، ۔اجلاس میں کرکٹ کی اولمپک میں شمولیت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا، اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئی سی سی نے ویڈیو گیمز کے حقوق کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔ فنڈز انفرااسٹرکچر میں بہتری اور کرکٹ کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرنے کی منظوری ایشیاء کپ
پڑھیں:
وہاب ریاض ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر؟، پی سی بی کی وضاحت بھی آگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر وہاب ریاض کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے ویمنز کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک تھے اور اب وہ باضابطہ طور پر ٹیم کے معاملات میں کردار ادا کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض عارضی طور پر ویمن ٹیم کے امور سنبھالیں گے اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کی حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے اور کئی نئے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا جائے گا۔ پی سی بی جلد ہی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے حتمی ناموں کا اعلان کرے گا، جس سے مستقبل کی ٹیم مینجمنٹ کی سمت واضح ہو جائے گی۔
خبر میڈیا میں گردش کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آ گئی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض اس وقت بورڈ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ وابستہ ہیں اور مختلف ٹیموں کے ساتھ مشاورتی کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم انہیں کسی نئی یا مستقل ذمہ داری کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ویمن ٹیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جزوی طور پر درست ہیں مگر ابھی کوئی باضابطہ تقرری عمل میں نہیں آئی۔